اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کا خاتمہ وفاق اور صوبوں کے تعاون ہی سے ممکن ہو سکتا ہے۔

انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی، جس میں پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر 2024 سے اب تک پولیو کیسز میں کمی کا رجحان انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے تمام صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت کے نتیجے میں ملک میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔

انسداد پولیو مہم میں اہم کامیابیاں

اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں برس کے آغاز میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی دیکھی گئی، خاص طور پر بلوچستان، سندھ اور جنوبی خیبر پختونخوا کے متاثرہ اضلاع میں صورت حال بہتر ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم تمام صوبوں میں بھرپور طریقے سے جاری ہے، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا مؤثر تعاون شامل ہے۔ پولیو مہم کی مستقل مانیٹرنگ جدید آئی ٹی ڈیش بورڈ کے ذریعے کی جا رہی ہے تاکہ اس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔

دورانِ اجلاس وزیراعظم نے واضح کیا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ملک سے پولیو کے خاتمے کے جائزہ اجلاس میں وزارت صحت کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مختار بھرتھ، سینیٹر عائشہ رضا فاروق سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے، جنہوں نے وزیراعظم کو مہم کی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پولیو کے خلاف جاری اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور اس کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر مزید تعاون کو یقینی بنایا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں پولیو پولیو مہم

پڑھیں:

پولیو کے قطرے نہ پلانے سے معذوری کے ذمہ دار والدین: طاہر اشرفی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کا متفقہ فتویٰ ہے کہ پولیو کے قطرے بچوں کو پلانا ماں باپ کی ذمہ داری ہے اور جو ماں باپ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیں گے اور اگر وہ بچے معذور ہو گئے تو اس کی ذمہ داری ماں باپ پر ہو گی۔ پولیو کے قطروں میں کوئی حرام اجزاء نہیں ہیں اور پولیو کے قطروں سے صحت کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں علماء  و مشائخ کنونشن سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے نہ پلانا جہالت ہے اور حکومت کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے نہ پلانا بھی اسی طرح ظلم ہے جس طرح ہم نے دو روز قبل بلوچستان میں ایک مرد اور عورت کا قتل دیکھا اور مقتولین کے والدین اس کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ پاکستان علماء  کونسل کی طرف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سوات کے مدرسے میں بچے پر تشدد کرنے والے مجرم کو سپیڈی ٹرائل کر کے 15 دن میں سزادی جائے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ٹیکس بیس میں اضافے اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے ہی عام آدمی کیلئے ٹیکس میں کمی کے ہدف کا حصول ممکن ہوگا،ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • امریکا پاکستان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ اگست میں اسلام آباد میں ہوگا: ٹیمی بروس
  • تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی: امریکا نے پاکستان سے دوطرفہ تعاون بڑھانے کا خواہش ظاہر کردی
  • پی ٹی آئی کا 5اگست کو ہونیوالے احتجاج سے قبل تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کی ن لیگ میں شمولیت
  • پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ نون میں شامل
  • وزیراعظم سے ملاقات، سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان مسلم لیگ (ن) میں شامل
  • پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سابق صدر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
  • پولیو کے قطرے نہ پلانے سے معذوری کے ذمہ دار والدین: طاہر اشرفی 
  • اٹامک انرجی ہسپتال مظفرآباد خطے کے لیے وفاق کی جانب سے بہترین تحفہ ہے؛ چوہدری انوار الحق