Nawaiwaqt:
2025-11-05@02:03:13 GMT

خیبرپختونخوا میں رواں برس ایم پاکس کا دوسرا کیس سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

خیبرپختونخوا میں رواں برس ایم پاکس کا دوسرا کیس سامنے آگیا

صوبے خیبرپختونخوا میں رواں برس ایم پاکس کا دوسرا کیس سامنے آگیا. قطر سے پشاور ایئرپورٹ پر آنے والی 5 ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مشیر احتشام علی نے تصدیق کی کہ پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر وائرس کی تصدیق ہوئی .جس کے بعد 2022 سے اب تک صوبے میں ایم پاکس کے کیسز کی تعداد 11 ہو چکی۔مشیر صحت نے کیس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے 5 ماہ کے بچی میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق کی ہے، جو حال ہی میں قطر سے اپنے والدین کے ساتھ پشاور ایئرپورٹ پر پاکستان پہنچی تھی۔محکمہ صحت نے کیس کی تصدیق کے بعد متاثرہ بچی کے والدین کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ان کی اسکریننگ شروع کی۔

 مزید برآں ہوائی اڈے کے حکام کو بھیجے خط میں کہا گیا ہے کہ جس میں نگرانی یقینی بنانے کے لیے متاثرہ مریض کے قریب سفر کرنے والوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔مشیر نے اس بات پر زور دیا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 25 جنوری کو سال 2025 کا پہلا منکی پاکس کیس پشاورایئرپورٹ سے رپورٹ ہوگیا.

دبئی سے آنے والے 35 سالہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی تصدیق ایم پاکس

پڑھیں:

7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس

آپریشن سندور کی ناکامی پر شکست خوردہ مودی کی خاموشی پرپورا بھارت سیخ پا ہے۔ 

آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہوا ہے۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا  کہ نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے جس کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔ یہ سچائی ہے کہ نریندر مودی امریکی  صدر ٹرمپ کے سامنے کھڑے  نہیں ہو سکتے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو بتائیں کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ مودی اس بات کو  نہیں جھٹلا سکتا کہ اس نے  آپریشن سندور رکوایا۔

دوسری جانب کانگریس لیڈر سوپریا شری نیت کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 7طیارے مار گرائے گئے، اس پر نریندر مودی کی خاموشی اسے تسلیم کرتی ہے۔ نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شدید خوفزدہ رہتے ہیں۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی کی بزدلی کی وجہ سے پورے بھارت کی عزت داؤ پر لگ چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چہل قدمی کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، تحقیق میں نیا حیران کن فائدہ سامنے آگیا
  • خواجہ اظہار الحسن کا سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط، جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی کی تصدیق یقینی بنانے کا مطالبہ
  • کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن پرواز کی میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ
  • وزیراعظم نے پی پی سے 27 ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کر دی‘ بلاول کی تصدیق
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے رواں سال دہشت گردی کے نقصانات اور آپریشنز کی تفصیلات جاری کردیں
  • پشاور: بچوں کے سامنے ماں باپ اور دادی کو پھانسی دینے اور ذبح کرنے کا واقعہ، تہرے قتل کے پیچھے کون؟
  • ملک میں معاشی استحکام آگیا ہے: محمد اورنگزیب
  • پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر تنقید، فواد خان کا ردعمل آگیا
  • 7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس