پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کامیاب آپریشن، 8 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 8 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔
جیونی کے جنوب میں موجود بلوچ ماہی گیروں کی القادری نامی کشتی انجن کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی، جس کے بعد کشتی میں موجود ماہی گیروں نے امداد کے لیے ریڈیو کالز دیں۔
یہ بھی پڑھیں 23 ایرانی ماہی گیروں کی جان بچانے پر ایران کا پاک بحریہ سے اظہار تشکر
کشتی کی کال کو جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے بروقت مانیٹر کیا اور پاک بحریہ کے میری ٹائم ہیڈ کواٹرز سے ریسکیو آپریشن کی درخواست کی۔
پاک بحریہ کے سیکنگ ہیلی کاپٹر نے سبک رفتاری سے حادثے کے مقام پر پہنچ کر تمام 8 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔
ریسکیو کیے گئے تمام ماہی گیر مقامی بلوچ ہیں جن کو طبی امداد کے لیے گوادر منتقل کیا گیا ہے، ریسکیو کیے گئے ماہی گیروں نے پاک بحریہ سے اظہار تشکر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں خلیج عمان:پاک بحریہ کی آپریشن ’ٹیلون گرپ‘ میں شرکت
ترجمان نے کہاکہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سمندر میں رونما ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بحریہ عرب بحفاظت ریسکیو بلوچ ماہی گیر پاک بحریہ کامیاب ریسکیو آپریشن وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بحریہ عرب بحفاظت ریسکیو پاک بحریہ کامیاب ریسکیو ا پریشن وی نیوز بحفاظت ریسکیو ماہی گیروں پاک بحریہ کے لیے
پڑھیں:
فلوریڈا پولیس مفرور ایمو کو قابوکرنے میں کامیاب
فلوریڈا میں پولیس اہلکاروں کو ایک انوکھا چیلنج اس وقت درپیش ہوا جب انہیں ایک بھاگے ہوئے ایمو (بڑا پرندہ) کو قابو میں کرنے کے لیے بلایا گیا۔
اورنج کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے فیس بک پر ایک تصویر شیئر کی جس میں 2 اہلکار ایک رہائشی کے گیراج کے باہر دیوہیکل پرندے کے ساتھ موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ میں زخمی پرندوں کے لیے ہسپتال کا قیام، پہلا مریض کونسا پرندہ رہا؟
دفتر کے مطابق ایمو تھوڑا پیاسا تھا، مگر اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
پوسٹ میں لکھا گیا کہ ‘درخت پر بلی؟ نہیں، اس بار ہمارے اہلکاروں نے ایک ایمو کو ریسکیو کیا، جو اپنے گھر سے بھاگ نکلا تھا۔ ہمارے اہلکاروں نے اسے پانی پلایا اور پھر واپس مالکان کے حوالے کر دیا‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمو فلوریڈا فلوریڈا پولیس مفرور ایمو