سید عباس عراقچی کی اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
ایرانی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے تہران کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے آج دوپہر دوحہ میں قطری وزیراعظم و وزیر خارجہ "شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ علاقائی مسائل سمیت جنگ بندی کے بعد فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور صدر و وزیراعظم کے انتخاب کے بعد لبنان کے سیاسی حالات موضوع سخن رہے۔ شام کا نیا منظرنامہ اور جنوبی لبنان پر مسلسل صیہونی جارحیت دونوں رہنماوں کی گفتگو کا مرکز رہا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے دوحہ-تہران بہترین تعلقات کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں ترقی کے لئے پُرعزم ہے۔
سید عباس عراقچی نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے حصول اور فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے میں قطر کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی وحشیانہ جرائم کے مقابلے میں فلسطینیوں کی ثابت قدمی قابل قدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی وعدہ خلافیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسرائیل کو جنگ بندی کے معاہدے کا پابند بنانے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب قطر کے وزیراعظم نے ایران کے ساتھ تعلقات میں وسعت و استحکام کے لئے اپنی کوششوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لئے ایران کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ دونوں رہنماوں نے علاقائی مسائل پر دونوں ممالک کے درمیان مشاورت کے تسلسل پر اتفاق کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات
اویس کیانی :وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ جاری ہے ، وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدررجب طیب ایردوان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل پہنچ گئے.
دونوں رہنماؤں کی دو طرفہ ملاقات شروع ہوگئی ہے ،صدر رجب طیب اردوان وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دینگے.
دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، جسے پاکستان ٹیلی ویژن براہ راست نشر کرے گا
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس