قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب 7فروری کوکیے جانے کا امکان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب 7فروری کو کیے جانے کا امکان ہے ، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی نے جمعرات کو ہونیوالی ملاقات میں وزیراعظم کوباضابطہ دعوت دی،افتتاحی تقریب میں دیگر وزرا،اعلی حکومتی عہدیدار اور اہم شخصیات شرکت کریں گے، قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں لیزر شو بھی کیے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی چیرمین محسن نقوی کی ذاتی دلچسپی اور نگرانی میں کام دن رات جاری رہا۔ اسٹینڈز میں کرسیوں کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا،فلڈ لائٹس ٹاورز روشن ہوگئے،اسٹیڈیم میں دو نئی ری پلے اسکرینز کی تنصیب کی گئی ہیں۔آئی سی سی چمپئنز ٹرافی سے قبل یہاں سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دو میچ کھیلے جاہیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افتتاحی تقریب
پڑھیں:
ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک برقرار، آج پاکستان اور یواے ای کا میچ نہ ہونے کا امکان
دبئی:ایشیا کپ میں ریفری کو ہٹانے کے معاملے پر پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، ٹیم ذرائع نے کہا ہے کہ آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا امکان ہے
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت کرکٹ میچ میں ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے متنازع کردار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا اور واضح کیا کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔
پاکستان کے مطالبے پر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان اس معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ذرائع کے مطابق ٹیم کو ہوٹل میں ہی رہنے کا کہا گیا ہے ٹیم اسٹیڈیم نہیں جارہی، آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کرکٹ میچ نہیں ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان اور یو اے ای کے میچ کا ٹکٹ خریدنے والے شائقین پریشان ہیں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ میچ کنفرم ہونے پر ہی اسٹیڈیم کا رخ کریں۔