پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز

کراچی:پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1286 روپے مہنگا ہوگیا، قیمت پہلی بار 2 لاکھ 50 ہزار 171 روپے پر پہنچ گئی۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، بڑا اضافہ

دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 14 ڈالر اضافے کے بعد 2792 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے اور دس گرام سونے قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں سونے کی قیمت پاکستان میں پر پہنچ گئی

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی

مسلسل کئی روز کے بڑے اضافے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں فروخت بڑھنے سے سونے کی قیمت میں بڑی کمی آگئی۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 116ڈالر کی کمی سے 3ہزار 338 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ 

عالمی ماکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 11ہزار 700روپے کی کمی سے 3لاکھ 52ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 10ہزار 31روپے گھٹ کر 3لاکھ 01روپے 783روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • فضائی حدود بند ہونے سے بھارت میں فضائی ٹکٹوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، وفاقی وزیر
  • سونے کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعدسونا سستا ہو گیا
  • سونے کی قیمتوں میں پھر یکدم ہزاروں روپے کی کمی
  • مرغی اور انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ، موجودہ قیمت جانیں 
  • سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • سونا فی تولہ11 ہزار 7 سو روپے سستا ۔۔۔قیمت کہاں تک جاپہنچی،کنواروں کے لیے خوشی کی خبرآگئی
  • سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد حیران کن کمی
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی