امریکی ایئر لائنز کی ذیلی کمپنی امریکن ایگل کی پرواز 5342 واشنگٹن کے رونلڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب پہنچ چکی تھی اور توقع تھی کہ کچھ ہی دیر میں لینڈ کر جائے گی، طیارے میں 26 سالہ اسریٰ حسین بھی سوار تھی جبکہ ان کے شوہر حماد رضا پر ان کا انتظار کررہے تھے، اسریٰ حسین نے اپنے شوہر کو فون کیا کہ پرواز کے اترنے میں 20 منٹ ہی رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم، تمام 67 افراد ہلاک

حماد رضا اپنی اہلیہ اسریٰ حسین سے بات کرہی رہے تھے تھے کہ اچانک ایمرجنسی سروس کے لوگ ان کے پاس سے تیزی سے گزرے اور ساتھ ہی ان کا فون پر اپنی اہلیہ سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔

معلوم ہوا کہ ان کی اہلیہ جس طیارے سے واشنگٹن آرہی ہے اس سے ایک فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا گیا ہے جس سے طیارہ تباہ ہوگیا ہے اور حادثے میں کسی کے زندہ بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کوئی میری بیوی کو دریا سے نکال لے‘، امریکی طیارے کی مسافر خاتون کے شوہر کی ویڈیو وائرل

حماد رضا کے مطابق اسریٰ حسین نے انہیں فون پر پیغام بھی بھیجا کہ وہ 20 منٹ میں پہنچ جائیں گی، ان کے لیے گھر پر کھانا تیار تھا۔’ میں ہمیشہ اس کو واپسی پر ایئر پورٹ سے لیتا تھا اور اس کا سامان گاڑی میں رکھتا تھا۔‘

حماد رضا کے مطابق ان کی اسریٰ حسین سے ڈھائی سال قبل شادی ہوئی تھی اور دونوں کی ملاقات دوران تعلیم کالج میں ہوئی تھی۔ اسریٰ حسین اور حماد رضا بطور کنسلٹنٹ کام کرتے تھے، حماد رضا کا کہنا ہے کہ وہ اب تک یقین نہیں کر پائے کہ کیا ہوا ہے اور اپنی اہلیہ کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور یہ کہ ’وہ جہاز میں کیا سوچ رہی ہوگی۔‘

یہ بھی پڑھیں: فلائٹ نمبر 404: گلگت سے اسلام آباد روانہ ہونے والا جہاز جو 35 سال بعد بھی لاپتا ہے

یاد رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے میں اسریٰ حسین اور عملے کے افراد سمیت 64 افراد سوار تھے، جن میں سے 28 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

اسریٰ حسین واشنگٹن سے ڈومیسٹک پرواز کے ذریعے کینساس کے شہر ویچیٹا کسی کام سے گئی تھیں اور واپس لوٹ رہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا: بہت دیر کی مہرباں، ڈوبے جہاز کا ملبہ 200 برس بعد ساحل پر آلگا

شوہر حامد رضا نے بتایا کہ ان کی اہلیہ ہوائی جہاز کے سفر سے گھبراتی تھیں اور ان کی کوشش ہوتی تھی کہ وہ ہوائی سفر نہ کریں۔

حماد رضا کے والد ڈاکٹر ہاشم رضا کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ میزوری کے بیپٹیسٹ میڈیکل سینٹر میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسریٰ حسین امریکا ایئرلائن حادثہ پاکستان پاکستانی خاتون حماد رضا واشنگٹن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا ایئرلائن حادثہ پاکستان پاکستانی خاتون واشنگٹن

پڑھیں:

طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی:

معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ماہرِ نفسیات ڈاکٹر زینب کا اپنی طلاق سے متعلق افواہوں پر اہم بیان سامنے آگیا۔

ڈاکٹر زینب نے خود سے منسوب انسٹاگرام اسٹوری کے اسکرین شاٹ وائرل ہونے کے بعد وضاحت کی ہے کہ ان سے منسوب خبریں غلط ہیں اور سوشل میڈیا پیجز جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔

ڈاکٹر زینب نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی مبینہ اسٹوری کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی اسٹوری پوسٹ نہیں کی، ان کا کہنا تھا کہ یہ اسٹوری نہ تو میں نے شیئر کی اور نہ ہی میرے فالورز نے دیکھی مگر حیرت انگیز طور پر سوشل میڈیا پیجز کو نظر آگئی۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے پیجز پر یقین نہ کریں اور جھوٹی خبریں پھیلانے والے اکاؤنٹس کو رپورٹ کریں کیونکہ ایسی افواہیں لوگوں کے لیے ذہنی اذیت کا باعث بنتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مبینہ اسکرین شاٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ زینب فیروز نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اسٹوری میں ایک خاتون کے جذباتی پیغام کے ذریعے بتایا گیا کہ وہ ایک ایسے رشتے میں ہیں جہاں بحثیں جھگڑوں میں بدل چکی ہیں، وہ مسلسل دباؤ اور ذہنی تناؤ میں ہیں اور اب وہ اپنی عزتِ نفس، محبت اور سکون کے لیے یہ رشتہ ختم کرنا چاہتی ہیں۔

تاہم ڈاکٹر زینب نے واضح کیا کہ یہ تمام مواد جعلی ہے اور ان سے منسوب کرنا غلط ہے۔

یاد رہے کہ جون 2024 میں فیروز خان نے ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی تھی۔ اس سے قبل ان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان سے ہوئی تھی جو 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ علیزے نے اس وقت فیروز خان پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی لگائے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ندی میں ڈوبنے والی خاتون ڈاکٹر کا ڈیڑھ ماہ بعد بھی سراغ نہ لگایا جاسکا
  • بھارتی ریاست تلنگانہ میں المناک بس حادثہ، 20 افراد ہلاک
  • شوہر سے جھگڑے پر خاتون کی زہریلی سپرے پی کر خود کشی  
  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
  • پتوکی: بیوی نے دوست کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کر کے لاش نہر میں پھنکوا دی
  • لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا
  • بھارتی نژاد بینکم برہم بھٹ پر 500 ملین ڈالر کے فراڈ کا الزام، جعلی ایمیلز سے اداروں کو کیسے لوٹا؟
  • 33 سال بعد واشنگٹن کا جوہری تجربات بحال کرنے کا فیصلہ