Islam Times:
2025-07-26@14:03:01 GMT

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب

خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ لاکھ پریشانیوں کے باوجود ہم اپنے بیروں پر کھڑے ہیں، اپنی کوتاہیوں کو درست کرکے ملک کی خدمت کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو دل میں جگہ دینے سے ہی استحکام ممکن ہے۔ کراچی میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ لاکھ پریشانیوں کے باوجود ہم اپنے بیروں پر کھڑے ہیں، اپنی کوتاہیوں کو درست کرکے ملک کی خدمت کرنی چاہیے۔ گورنر سندھ پیر حسان حسیب الرحمٰن کے ہمراہ جامع کلاتھ عیدگاہ شریف مسجد آئے تھے۔ گورنر سندھ نے عیدگاہ شریف میں روحانی و دینی اجتماع میں شرکت کی اور علماء اور زائرین سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عیدگاہ شریف کا تاریخی ورثہ ہماری دینی اور ثقافتی شناخت کا مظہر ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری گورنر سندھ

پڑھیں:

سانحہ چلاس: ڈاکٹر مشعل اور ان کے دیور کی لودھراں میں نماز جنازہ ادا

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے جاں بحق  ہونے والی ڈاکٹر مشعل اور ان کے دیور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

 ڈاکٹر مشعل فاطمہ اور ان کے دیور فہد اسلام کی نماز جنازہ حامد سعید کاظمی نے  پڑھائی، نماز جنازہ لودھراں میں شاہدہ اسلام میڈیکل کالج کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس میں اراکین اسمبلی، شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

والد نے چچی اور 3 سالہ کزن کو بچانے کیلئے سیلابی ریلے میں چھلانگ لگائی، بیٹا فہد اسلام

لینڈ سلائیڈنگ سے چار سیاحوں سمیت پانچ اموات کی تصدیق ہوگئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے سے ہزاروں مسافر پھنس گئے

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحومین کو آدم واہن قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

عبدالہادی کے والد سعد اسلام کا کہنا ہے کہ بیٹے عبدالہادی کی میت رات گئے لودھراں پہنچے گی، عبدالہادی کی نماز جنازہ کل نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ضلع دیامر میں سیلاب سے متاثرہ وادیوں میں تباہی مچا دی ہے۔ لوگوں کے گھر سیلاب میں تباہ ہوچکے ہیں۔  لوگوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ 

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد کی ملاقات، جشن آزادی کی تقریبات پر غور
  • بار بار کی پابندیاں تاریخی حقائق نہیں بدل سکتیں ہیں، میرواعظ کشمیر
  • سانحہ چلاس: جاں بحق 3 سالہ عبدالہادی کی لودھراں میں نمازِ جنازہ ادا، والدہ کے پہلو میں تدفین
  • گورنر سندھ سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات،تعلیم، صحت، روزگار اور فلاحی امور پرتبادلہ خیال
  • کوئٹہ، امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کیلئے احتجاج
  • سانحہ چلاس: ڈاکٹر مشعل اور ان کے دیور کی لودھراں میں نماز جنازہ ادا
  • پی ٹی آئی کیخلاف اجتماع اور امن و عامہ ایکٹ 2024 کے تحت درج پہلے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا
  • سابق گورنر پنجاب میاں  اظہر کی نمازِ جنازہ قذافی سٹیڈیم میں ادا  
  • گورنر سندھ نے یکم سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی تقریبات کی منظوری دے دی
  • لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری