میرب علی سے شادی کی خبریں، عاصم اظہر کا نیا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی کے ساتھ شادی کی خبروں پر لب کشائی کر دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ان سے 2025 میں شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے نہ انکار کیا اور نہ ہی تصدیق۔
ویڈیو میں عاصم نے کہا، "میں 2025 کی شادی کی افواہوں کو نہ رد کروں گا اور نہ ہی تسلیم کروں گا، کیونکہ شادی اللہ اور دیسی گھروں میں گھر والوں نے کرنی ہوتی ہے۔"
عاصم اظہر نے مزید کہا کہ انہوں نے حال ہی میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اپنی منگیتر میرب علی کی سالگرہ منائی، کیونکہ وہ اپنے کانسرٹ کی وجہ سے سالگرہ کے دن موجود نہیں تھے۔ انہوں نے کہا، "میرب مجھے بہت سپورٹ کرتی ہیں۔"
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
عاصم کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداح قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ آیا 2025 میں ان کی شادی ہوگی یا نہیں۔ اب سب کی نظریں اس جوڑی پر جمی ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ فیصل رحمان نے دلچسپ وجہ بتادی
فیصل رحمان نے نوجوانی میں ہی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنالی تھی اور شبنم سمیت عمر میں بڑی کئی سینیئر اداکاراؤں کے ہیرو بھی بنے۔
ہیرو اور ہیروئن کے عمر میں اتنے بڑے خلا کو فیصل رحمان نے اپنی جاندار اور برجستہ اداکاری سے پُر کیا کہ وہ کردار امر ہوگئے۔
نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں 58 سالہ فیصل رحمان نے اب تک شادی نہ کرنے کی حیران کن اور دلچسپ وجہ بتادی۔
فیصل رحمان نے کہا کہ شادی نہ کرنے پر ملال نہیں، مجھے آج تک کسی سہارے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور مستقبل میں بھی خود کفیل رہنا چاہتا ہوں۔
محبت میں ناکامی کے باعث شادی نہ کرنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ شادی نہ کرنے کی ایک وجہ میرا آزاد خیال ہونا بھی ہے اور نہ ہی میرا دل ٹوٹا ہے۔
اداکار نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔
فیصل نے بتایا کہ میں زندگی میں کئی لوگوں کے قریب ہوا اور شادی کرنے کا فیصلہ بھی کیا لیکن شادی نہ ہوسکی۔
یاد رہے کہ دو ماہ قبل ایک اور انٹرویو میں شادی نہ ہونے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا تھا کہ مجھے وعدے کرنے سے ڈر لگتا ہے اس لیے میں ہر بار شادی کرنے کا ارادہ ترک کردیتا ہوں۔
فیصل رحمان نے کہا کہ میرے خیال میں سارے مرد ہی اس طرح کے وعدے کرنے سے ڈرتے ہیں لیکن معاشرے کے دباؤ اور اپنے عدم تحفظ کی وجہ سے شادی کرلیتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ زندگی میں کسی ساتھی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر ہم اچھی طرح خود کو پہچان لیں تو ہمیں زندگی میں کسی کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہے۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ دو لوگ صرف اس صورت میں ایک دوسرے کے ساتھ چل سکتے ہیں اگر وہ ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھ جائیں اور دونوں ایک ہی جیسی خصوصیات کے حامل ہوں۔