9 مئی کے بعد جنہوں نے ہمارے کارکنان کو رلایا، وعدہ کرتا ہوں اب انہیں رلائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جنوری 2025ء) جنید اکبر نے اعلان کیا ہے کہ 9 مئی کے بعد جنہوں نے ہمارے کارکنان کو رلایا، وعدہ کرتا ہوں اب انہیں رلائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 8 فروری صوابی جلسہ کے حوالے سے صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ جنید اکبر خان کی صدارت میں ملاکنڈ ریجن کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ضلعی و تحصیل تنظیموں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوابی جلسے کے انتظامات اور حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر ایم این اے جنید اکبر خان نے کارکنان کے نام ایم پیغامات جاری کیے ہیں۔جنید اکبر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان نے شادی پر ڈھول بجانے کیلیے مھجے صدر نہیں بنایا بلکہ جعلی نظام کے خاتمے کیلئے آیا ہوں۔
(جاری ہے)
9 مئی کے بعد جنہوں نے ہمارے کارکنان کو رلایا، وعدہ کرتا ہوں اب انہیں رلائیں گے۔ اگر اللہ نے مجھے اختیار دیا تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ اُن میں سے ایک ایک کو رلاؤں گا۔ میں ایف آئی آر پر اور ایف آئی آر درج کرنے والوں پر تھوکتا ہوں۔ صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ اگر میں غائب ہوگیا تو بحثیت صوبائی صدر ملک بند کرنے کا لائحہ عمل بتاتا ہوں شانگلہ، کوہستان، بٹگرام والے شاہراہ ریشم بند کردیں پشاور ریجن کے لوگ اٹک پل بند کردیں فاٹا والے افغانستان سے آنے والا راستہ بند کردیں اور ساوتھ ریجن موٹروے بند کردیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8فروری کے دن پچیس کروڑ عوام کے ووٹ کی توہین کی گئی۔ قائد عمران خان کی کال پر 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کے حوالے سے انشاءاللہ صوابی میں تاریخ کا عظیم الشان جلسہ ہوگا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وعدہ کرتا ہوں کارکنان کو جنید اکبر
پڑھیں:
26 نومبراحتجاج ،پی ٹی آئی کارکنان کو 6،6ماہ قید کی سزائیں
حاشر احسن L پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات میں کارکنان کو 6،6ماہ قید کی سزا سنا دی گئی,پاپو ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور بھی نامزدہیں۔
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آڈر ایکٹ کے تحت درج 3 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کو چھ چھ ماہ قید کی سزا سنا دی،ٹرائل کورٹ کیجانب سے ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں،پاپو ایکٹ کے تحت درج مقدمات بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور بھی نامزد ملزمان ہیں۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
پی ٹی آئی قیادت اور بشریٰ بی بی کی حد تک مقدمات کا ٹرائل شروع نہیں ہوا،پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف پاپو ایکٹ کے تحت تھانہ رمنا میں 2 اور ترنول میں 1 مقدمہ درج تھا۔
پی ٹی آئی کے مجموعی طور پر 10 سے زائد کارکنان کو سزائیں سنائی گئیں جبکہ پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنان مقدمات میں نامزد ہیں،عدالت نے متعدد ملزمان کو مقدمات میں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد