KGF، RRR، باہوبلی کی کامیابی نے بالی وڈ کا نظریہ بدل دیا، ریجینا کاسندرا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
مشہور تمل اور تیلگو فلموں کی اداکارہ ریجینا کاسندرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی وڈ کے بدلتے رویے پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ساؤتھ انڈین اداکاروں کو بالی وڈ میں قبولیت نہیں ملتی تھی، مگر اب بالی وڈ کے پاس ان کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
ریجینا نے انٹرویو میں کہا، "پہلے بالی وڈ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری کے درمیان واضح فرق تھا، لیکن اب یہ حدیں ختم ہو رہی ہیں۔" بڑے بجٹ کی پین انڈیا فلموں جیسے "باہوبلی"، "RRR"، "KGF"، اور "کانتارا" نے نہ صرف عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی بلکہ یَش، این ٹی آر جونیئر، پربھاس جیسے ساؤتھ اداکاروں کو بھی ہندی فلم انڈسٹری میں بڑا مقام دیا۔
ریجینا کے مطابق، ساؤتھ انڈین فلموں کی زبردست کامیابی نے بالی وڈ کے نظریے کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ اب ہندی فلم میکرز ساؤتھ کے اسٹارز کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں، اور ناظرین بھی ان کے ٹیلنٹ کو پسند کر رہے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ "یہ بدلتا رجحان ساؤتھ اداکاروں کی صلاحیتوں اور ان کی ورسٹیلٹی کا ثبوت ہے۔" اب وہ صرف بالی وڈ میں قبول نہیں کیے جا رہے بلکہ ان کی پرفارمنس کو بھرپور انداز میں سراہا بھی جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بالی وڈ
پڑھیں:
الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذر داری مسترد کر دی
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کر دی۔ الیکشن ٹربیونل کے سربراہ زاہد محمود نے پی پی 159 سے پی ٹی آئی کے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔ ٹربیونل نے قرار دیا انتخابی عذرداری میں الیکشن ایکٹ 2017ء کے رول 144 کو پورا نہیں کیا۔ انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں۔ بیان حلفی میں اوتھ کمشنرکی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام موجود نہیں، اس لئے انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کے لیے پیش نہیں کیا جا سکتا۔