ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شارع فیصل اسٹار گیٹ موریہ خان گوٹھ نزد علامہ اقبال کالج کے قریب ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر پولیس ، فائر بریگیڈ اور ایدھی کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے۔اس حوالے سے ایدھی حکام کا کہنا تھا کہ آٹو ورکشاپ میں سلنڈر دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ یک دل اور یک جان ہیں، لیفٹینٹ جنرل احمد شریف
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے، دشمن کو قومی یکجہتی کی وجہ سے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کا کرداراہم ہے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ یک دل اور یک جان ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کیساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ شرکاء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پوری قوم بلا کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتحیاب ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں، پاکستان پُر امن اور ترقی پسند ملک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے، دشمن کو قومی یکجہتی کی وجہ سے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کا کرداراہم ہے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔