چیمپئنز ٹرافی2025 کیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک ) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کیلئے 15 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محمد رضوان پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اسکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ ، حارث رؤف شامل ہیں۔کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل، شاہ، سلمان علی آغا بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ عثمان خان، ابرار احمد، محمد حسنین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔پی سی بی کے مطابق یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی۔سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ ٹیم میں فخرزمان ،خوشدل شاہ ،سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے۔فخرزمان کے اوپننگ پارٹنر بابراعظم یا سعود شکیل ہوسکتے ہیں۔ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنا کتنا تکلیف دہ ہے، لیکن ہم جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔ خیال رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لیجنڈز لیگ: سنسنی خیز سیمی فائنل، جنوبی افریقا ایک رن سے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
انگلینڈ: لیجنڈز کی عالمی جنگ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے آسٹریلیا کو ایک رن سے ہرا کر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا، اب ٹائٹل کے لیے پروٹیز چیمپئنز کا مقابلہ پاکستان چیمپئنز سے ہو گا۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں شاندار مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں جنوبی افریقا چیمپئنز نے آخری اوور تک جاری رہنے والے سنسنی خیز میچ میں آسٹریلیا چیمپئنز کو صرف 1 رن سے شکست دے دی۔
میچ منگل کو انگلینڈ میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقا چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز اسکور کیے۔
مورنی وین ویک 76 اور اسٹمس 57 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا چیمپئنز کی جانب سے بھرپور مزاحمت دیکھنے کو ملی، تاہم وہ 7 وکٹوں پر 185 رنز ہی بنا سکے اور ایک رن سے میچ ہار گئے۔ ڈینیئل کرسچن 49 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقا چیمپئنز نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں اب ہفتے کے روز ان کا مقابلہ پاکستان چیمپئنز سے ہوگا۔
یاد رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث پاکستان چیمپئنز کو بغیر کھیلے فائنل میں جگہ ملی تھی۔