چیمپئنز ٹرافی: فخر زمان کے ساتھ کون اوپننگ کریگا؟ نام سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ میں فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنے والے کا نام سامنے آگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم فخر زمان کے ساتھ پاکستان کی اننگز کا آغاز کریں گے۔
عاقب جاوید اور کوچز نے بابر اعظم کو اوپنر کی حیثیت سے کھیلنے پر راضی کر لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کے ساتھ سلیکٹر کی کئی میٹنگ ہوئیں، بابر اعظم کو کریز پر زیادہ وقت اور اوورز کھیلنے کا مشن دیا گیا ہے۔
بابر اعظم نے صائم ایوب کے زخمی ہونے کے باعث اہم ذمے داری قبول کر لی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا اور یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی۔
پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ
بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل اور طیب طاہر شامل ہیں۔
فہیم اشرف، خوشدل شاہ، سلمان علی آغا (نائب کپتان ) ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹرز محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان اور اسپنر ابرار احمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں فاسٹ بولرز حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔بابر اعظم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔شاندار کارکردگی پر بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔ ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔