کرم : توت پیالہ میں مسلح افراد کا حملہ،پولیس کی جوابی کارروائی پرحملہ آورفرار
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ضلع کرم کے علاقے لوئر کرم، توت پیالہ میں مسلح افراد نے حملہ کر دیا، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں مسلح افراد راکٹ، گولے، پٹرول و دیگر ہتھیار چھوڑ کر فرار ہوئے۔ ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے کہا کہ بار بار امن معاہدے کی خلاف ورزیوں سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنی چاہیے اور بدامنی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کی پانچ لاکھ محصور آبادی کو مزید مشکلات میں دھکیلا جا رہا ہے، جبکہ دو فیصد دہشت گردوں کی کارروائیوں کا نزلہ عام عوام پر گرایا جا رہا ہے۔ سماجی رہنما یوسف لالا نے بھی امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے راستوں کی بندش کے باعث عوام اذیت ناک اور بحرانی کیفیت سے دوچار ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں