چین میں غربت کے خاتمے اور دیہی ترقی کے حصول میں نمایاں کامیابیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز


بیجنگ :چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، انسداد غربت میں حاصل شدہ کامیابیوں کو مضبوط بنانے اور دیہی احیاء کو موثر طور پر مربوط کرنے کے دور میں ، تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے، بڑے پیمانے پر غربت میں واپسی اور غربت کے خطرے کو روکنے کی حد کو مضبوطی سے برقرار رکھا گیا ہے، اور غربت کے خاتمے کی کامیابیاں مسلسل مضبوط اور وسیع ہوتی جا رہی ہیں۔

ہفتہ کو چینی میڈ یا نے بتا یا کہ تاحال، غربت سے نکلنے والے خاندانوں اور غربت کی روک تھام کی نگرانی کے تحت خاندانوں میں لازمی تعلیمی چھوڑنے والے طلباء کی تعداد صفر  ہو چکی ہے، غربت سے نکلنے والے افراد اور دیہی کم آمدنی والے افراد کی بنیادی طبی بیمہ کوریج کی شرح 99 فیصد سے زیادہ مستحکم رہی ہے، دیہی علاقوں میں خستہ حال مکانات کی تزئین و آرائش اور  دیہی مکانات میں زلزلہ مزاحم تبدیلیوں کو مستحکم طور پر آگے بڑھایا جا رہا ہے، دیہی علاقوں میں پینے کے محفوظ پانی سے جڑے مسائل  متحرک طور پر صفر پر آ چکے ہیں ، دیہی علاقوں میں پانی کی رسائی کی شرح 94 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اور پینے کے پانی کے تحفظ کے حصول کو مسلسل مضبوط اور بہتر کیا جا رہا ہے۔

 غربت سے نکلنے والی832 کاؤنٹیوں میں سے ہر ایک نے ایک اہم صنعت تیار کی ہے، اور غربت سے نکلنے والی تقریباً تین چوتھائی آبادی نے نئے زرعی کاروباری اداروں کے ساتھ مفادات کو مربوط کرنے کا نظام قائم کیا ہے۔ غربت سے نجات پانے والے افراد میں حصول روزگار کا پیمانہ  مسلسل 4 سالوں سے 30 ملین سے زائد پر مستحکم ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اور دیہی غربت کے

پڑھیں:

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام، چاندی مہنگی ہوگئی

کراچی:

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3387 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر فی تولہ سونا 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے پر مستحکم رہا۔

اسی طرح مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے پر برقرار رہی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 23 روپے کے اضافے سے 4035 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کے نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت مستحکم امن کی تلاش
  • ٹرمپ کا ‘اے آئی ایکشن پلان’ کا اعلان، کیا امریکا چین کی مصنوعی ذہانت میں ترقی سے خوفزدہ ہے؟
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  • ضم شدہ اضلاع میں روزگار اور تعلیم کی فراہمی اور غربت کے خاتمے تک امن قائم نہیں ہوسکتا، چیئرمین سینیٹ
  • خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب
  • چین کے دیہی علاقوں میں لاجسٹکس انڈسٹری کی تخلیقی ترقی: دیہی احیاء کا بہترین ماڈل
  • پائیدار ترقی محض خواب نہیں بلکہ بہتر مستقبل کا وعدہ ہے، گوتیرش
  • دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کیساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام، چاندی مہنگی ہوگئی