ترک وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔اس دوران تُرک وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب کے ساتھ علاقائی پیش رفت اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ گفتگو میں شام کے سیاسی اتحاد کے لیے دونوں ممالک کی حمایت پر زور دیا گیا اور جنگ زدہ ملک میں جامع سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مصطفیٰ کمال کی چین میں ایرانی وزیر صحت سے ملاقات، ٹیلی میڈیسن سمیت دیگر امور پر گفتگو
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال(فائل فوٹو)۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے چین میں ایس سی او وزرائے صحت کانفرنس میں شرکت کی۔
شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے وزرائے صحت کانفرنس کے موقع پر انہوں نے ایرانی وزیر صحت سے ملاقات کی۔
وزارت صحت کے مطابق اس موقع پر صحت کے شعبے، دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں برادر پڑوسی ملک ہیں، پاکستان اور ایران کے گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن کے فروغ پر مربوط حکمت عملی کے تحت کام تیزی سے جاری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔
انہون نے کہا کہ بارڈرز پر متعدی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے مشترکہ اقدامات کو مزید مضبوط کیا جائے گا، بیماریوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔
وفاقی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ انٹر نیشنل ریگولیشن کی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور ایران نے صحت کے شعبے میں قریبی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔