اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بیر ایک قدرتی غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو سردیوں میں جسم کو طاقت، ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے۔

کبھی کبھی ہم بہت بڑی مشکل کو بہت آسانی سے حل کر سکتے ہیں اگر ہمیں درست معلومات ہوں۔ ہم میں سے اکثر لوگ، نوجوان بچے، اور خواتین پٹھوں اورہڈیوں کی کمزوری کا شکار نظر آتے ہیں اور ان کمزوریوں کی وجہہ سے ایک صحتمند خوبصورت زندگی کی جگہہ بیزار کن زندگی گزار رہے ہوتے ہیں- جبکہ آجکل سردیوں کے موسم میں یہ چھوٹا سا پھل یعنی ’بیر‘ بہت عام ٹھیلوں اور دکانوں پر بکتا نظر آتا ہے ، یہ چھوٹا سا پھل اپنے اندر غزائیت اور طاقت کا خزانہ رکھتا ہے۔

جسمانی طاقت میں اضافہ

بیر میں وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور قدرتی شکر موجود ہوتی ہے جو جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے۔

یہ خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے، جس سے جسمانی کمزوری اور تھکن کم ہوتی ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی

بیر میں کیلشیم، فاسفورس اور میگنیشیم شامل ہوتا ہے، جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ہے۔

اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہڈیوں کے ٹوٹنے یا کمزور ہونے کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

پٹھوں کی صحت

بیر میں پروٹین اور آئرن کی مقدار موجود ہوتی ہے، جو پٹھوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہیں۔

اس کے اندر موجود پوٹاشیم اور میگنیشیم پٹھوں میں کھچاؤ اور درد کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

مدافعتی نظام کی بہتری

بیر میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی وافر مقدار ہوتی ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے، خاص طور پر سردیوں میں وائرل بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے۔

جلد اور بالوں کے لیے فائدے

بیر میں موجود وٹامن اے اور سی جلد کو چمکدار اور صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

اس میں موجود آئرن بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے اور بالوں کی نشوونما میں مدد دیتا ہے۔

بیر جسم کے زہریلے مادوں کو خارج کر تا ہے اور جسم کو زہریلے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔

بیر کھانے کا بہترین طریقہ

بیر کو صبح یا دوپہر کے وقت کھانا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

اسے شہد کے ساتھ ملا کر کھانے سے توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

بیر کا جوس یا اسموتھی بنا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بیر جسم کو قدرتی طاقت فراہم کرنے والا ایک حیرت انگیز پھل ہے۔ اگر آپ صحت مند ہڈیاں، طاقتور پٹھے اور بہترین مدافعتی نظام چاہتے ہیں، تو اس مزیدار پھل کو اپنی غذا کا حصہ ضرور بنائیں۔ یہ بے خوابی کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، اعصابی نظام کو سکون پہنچا کر جلد سونے میں مدد دیتا ہے۔ پرانے قبض سے نجات دیتا ہے-
مزیدپڑھیں:حکومت نے متنازع پیکا قانون میں ترمیم کا اشارہ دے دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ہوتی ہے کے لیے جسم کو

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اس لیے یہاں آیا ہوں۔

یہ بات انہوں ںے پشاور میں منعقدہ ’’ٹیلنٹ ہنٹ‘‘ کرکٹ ایپ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان کرکٹ ڈاؤن ہوئی ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو بہتر کرنا پڑے گا، اچھے کھلاڑی ڈومیسٹک سے ہی آئیں گے، ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنانے سے گرین شرٹس دوبارہ عروج حاصل کرسکتی ہیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹ ٹیلنٹ موجود ہے اس لیے یہاں آیا ہوں، سعودیہ کے لیے یہاں ٹیلنٹ ڈھونڈ کر وہاں اسکالر شپ پر لے جانا احسن اقدام ہے، اس سے یہاں موجود کرکٹرز کو بھی فائدہ ہو گا۔

دریں اثنا تقریب میں سابق افغان ٹیم کوچ کبیر خان نے بھی شرکت کی اور کہا کہ انڈر 16 سے انڈر 19 کرکٹ کو بڑے اسٹیڈیمز تک لانا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے کھیلنے کا جذبہ اور خالص نیت ہی دنیائے کرکٹ پر کامیابی کا اصل راز ہے۔ کبیر خان نے مزید کہا کہ محنت، لگن اور تسلسل وہ عناصر ہیں جو پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں دوبارہ فتوحات کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔

"ٹیلنٹ ہنٹ" ایپ کے منتظمین کے مطابق اس پلیٹ فارم کے ذریعے نئے کرکٹرز کو تلاش کرکے سعودی عرب سمیت مختلف بین الاقوامی لیگز میں نمائندگی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

تقریب میں نوجوان کھلاڑیوں، کوچز اور کرکٹ کے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ شرکاء نے اس اقدام کو خیبرپختونخوا میں اسپورٹس کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا: صدر مسعود پزشکیان
  • ایران کا جوہری تنصیبات مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
  • ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
  • پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے سے ایک اہلکار شہید
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا کونسا ریکارڈ توڑ ڈالا؟
  • کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے
  • تنزانیا: انتخابات میں خاتون صدر کامیاب‘ملک گیر پرتشدد مظاہرے
  • خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے، شعیب ملک
  • بھارت نے اعجاز ملاح کو کونسا ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا؟ وزیر اطلاعات کا اہم بیان
  • غزہ میں 20 ہزار ناکارہ بم موجود ہیں