اویس کیانی : منشیات کیس میں سعودی عرب میں  گرفتاربے گناہ خاندان کو محسن نقوی چھڑا لائے  ، انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزم گرفتار ہوگئے 
ائرپورٹ پر بیگ ٹیگ تبدیل کرکے بے گناہ خاندان کو پھنسانے والے انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتار ہوگئے ، سعودیہ میں گرفتار بے گناہ خاندان کو رہائی مل گئی ،محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر اے این ایف ٹیم کی کاوشوں سے خاندان کے 5 افراد واپس وطن آگئے ،وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی  منشیات کیس سے رہائی پانے والے بے گناہ خاندان کی رہائش گاہ   پہنچ گئے ، خاندان کے افراد سے ملاقات کی ، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید بھی ہمراہ تھے

مراکش کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والا نوجوان گھر پہنچ گیا، لرزہ خیز انکشافات کرڈالے

وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور رہائی و وطن واپسی پر مبارکباد دی، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپ کو جو تکلیف اٹھانا پڑی وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔ اے این ایف نے دن رات محنت کر کے انٹرنیشنل گینگ کا سراغ لگایا اور  اصل ملزمان کو گرفتار کیا۔ سعودی عرب کی حکومت نے بھی بہت تعاون کیا ۔ سعودی حکومت کا خصوصا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں  مینٹورشپ پروگرام کا آغاز

محسن نقوی نے بے گناہ خاندان کی رہائی کے لیے فوری اقدامات پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور ان کی  پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ،محسن نقوی نے کہا اے این ایف کی ٹیم کو خصوصی ایوارڈز دیں گے۔ اے این ایف کی ٹیم نے اللہ تعالٰی کو راضی کیا ہے۔اے این ایف کی ٹیم نے انتہائی محنت سے کیس لڑا۔ اسطرح کوئی اپنا بھی کیس نہیں لڑتا۔

لاہور؛231 ٹریفک حادثات میں 280 افراد زخمی 

متاثرہ خاندان  نے کہا ہم آپ اور اے این ایف کی ٹیم کے شکر گزار ہیں۔ محسن نقوی اور اے این ایف کے ڈی جی میجر جنرل عبدالمعید نے جو کام کیا وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔آپ کے لئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔  متاثرہ خاتون  نے  محسن نقوی کے لیے روتے ہوئے دعائیں کیں 

پتنگیں بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی ، ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے مرغزار کالونی کی رہائشی فرحانہ اکرم 4 فیملی ممبرز کے ساتھ 23 دسمبر میں سعودی عرب گئیں،ڈرگ مافیا نے عملے کی ملی بھگت سے فرحانہ اکرم کے بیگ کا ٹیگ تبدیل کیا،فرحانہ اکرم اور ان کے فیملی ممبرز کو 30 دسمبر کو سعودی عرب میں حراست لیا گیا،اے این ایف نے کیمروں کی مدد سے تمام انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کا جائزہ لیا،ایک پورٹر کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو پورا گینگ بے نقاب ہوا

انٹرنیشنل ڈرگ  گینگ کے سرغنہ سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،اے این ایف نے تمام شواہد سعودی حکام کو دئیے جس پر متاثرہ خاندان کی رہائی ممکن ہوئی اے این ایف کے ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈئر سکندر حیات۔ ڈائریکٹر انفورسمنٹ بریگیڈئر عمران ۔ ڈائریکٹر انٹیلیجنس کرنل کامران اور اعلی حکام بھی اس موقع  پر موجود تھے

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بے گناہ خاندان کو محسن نقوی

پڑھیں:

کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ پولیس نے گنا منڈی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمیی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا.

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سہراب گوٹھ گنا منڈی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار

زخمی حالت میں  گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عیسیٰ  ولد سلطان کے نام سے کی گئی۔

گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون او نقد رقم برآمد کی گئی ۔

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج  میں ملوث ملزم گرفتار
  • صدر زرداری سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات
  • دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے: وزیرداخلہ محسن نقوی
  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • کوئٹہ: کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
  • لاہور میں منشیات فروش خاتون گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد
  • منشیات کی قطر، سعودی عرب اور دبئی  اسمگلنگ کی کوششیں ناکام؛ ملزمان گرفتار
  • شہر اقتدار میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتاریاں
  • جیکب آباد: محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، 100 کلوگرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار