مشہور ویب سیریز آشرم میں بابا نرالا کے کردار پر بوبی دیول کا نیا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
مشہور ویب سیریز "آشرم" میں بابا نرالا کے کردار نے بوبی دیول کے کیریئر کو ایک نیا موڑ دیا ہے۔
اداکار نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ دراصل اس سیریز میں پولیس افسر کا کردار سمجھ رہے تھے، لیکن ہدایتکار پرکاش جھا نے انہیں بابا کا رول دیا، جس پر وہ حیران رہ گئے۔
بوبی دیول نے اپنے کردار کو "آئیکونک" بنانے کا سہرا پرکاش جھا کو دیا اور کہا، "یہ سب ان کی وجہ سے ہوا، کیونکہ انہوں نے مجھ میں کچھ خاص دیکھا۔ جب انہوں نے کہانی سنائی تو میں سمجھا کہ مجھے پولیس افسر کا کردار مل رہا ہے، لیکن جب پتا چلا کہ میں بابا بننے والا ہوں تو میں چونک گیا!"
بوبی دیول نے مزید کہا کہ "یہ شو کئی سالوں سے مقبول ہے، اور جہاں بھی جاتا ہوں، لوگ مجھ سے نئے سیزن کی ریلیز کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔"
آشرم کے علاوہ، بوبی دیول اب "کنگووا" اور "ڈاکو مہاراج" جیسے بڑے پروجیکٹس میں نظر آئیں گے۔ ان کی حالیہ فلموں میں شاندار کارکردگی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب پہلے سے بھی زیادہ مضبوط کم بیک کر چکے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بوبی دیول
پڑھیں:
ماریہ ملک مداحوں سے مخاطب ہونے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماریہ ملک نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی اور مداحوں کو مشورہ دیا کہ ان پر یقین نہ کریں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماریہ ملک نے ایک پقسٹ شیئر کی ہے جس میں انھیں ایک دیدہ زیب جوڑے میں ہاتھ میں گجرے اور چھتری کے ساتھ خوشگوار موڈ میں مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ماریہ ملک نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نہایت سنجیدہ صورتحال میں بھی ہنس سکتی ہوں، اس لیے مجھ پر یقین نہ کیا کریں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ مجھے سپورٹ کرتے رہیں ساتھ میں انھوں نے ایموجی بھی بنائی اور اپنے نئے ڈرامے شکوہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔اس سے قبل انھوں نے نجی ٹی وی چینل کی ڈرامہ سیریل شکوہ میں ثانیہ کا کردار ادا کرنے کی وجہ بیان کی تھی، شکوہ میں سمیع خان (زرون)، ماریہ ملک (ثانیہ)، یشما گل(کرن)، عاصم محمود، عثمان پیرزادہ ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ماریہ ملک کا کہنا تھا کہ اس کردار میں ہوں یہ اس لیے بھی مختلف ہے دوسری بات یہ کہ کہانی بہت اچھی لگی، اس میں ثانیہ کا کردار نبھا رہی ہوں، ثانیہ کا تعلق ٹوٹے ہوئے گھرانے سے ہے لیکن وہ بہت زیادہ مضبوط ہے۔