اپٹما نے کپاس کی پیدوار میں اضافے کیلئے ٹیکس اصلاحات کا مطالبہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)ای سی اے سی وفد نے کپاس کی صنعت کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کے لیے اپٹما کا دورہ کیا، اپٹما کا کپاس کی پیدوار میں اضافے کیلئے ٹیکس اصلاحات کا مطالبہ کر دیا۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کے سیکرٹری جنرل شاہد ستارنے کہا ہے کہ ای سی اے سی پاکستان کے کپاس کے شعبے کے مسائل پر پالیسی پیپر شائع کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدی مسابقت پر اعلی سطح مذاکرات منعقد کئے گئے، جس میں اپٹما نے مقامی اور درآمدی خام مال کے لیے مساوی ٹیکس پالیسی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ای سی اے سی اور اپٹما کی کپاس کی صنعت کو مستحکم کرنے کے لیے تعاون کررہے ہیں، تاخیر سے ملنے والے سیلز ٹیکس ریفنڈز پاکستان کے ٹیکسٹائل شعبے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ای سی اے سی وفد نے پاکستان کی کپاس کی معیشت کی بحالی کے لیے پالیسی اصلاحات کی حمایت کی ہے، پاکستان کا کپاس بحران، اپٹما نے حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، تاہم ای سی اے سی نے کپاس کی پیداوار کی بحالی میں اپٹما کے کردارکو بھی سراہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کا مطالبہ

پڑھیں:

پاکستانی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان کی دوا ساز صنعت نے مالی سال 2025 میں زبردست ترقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 457 ملین ڈالر کی برآمدات حاصل کیں، جو ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں اور تعاون کے باعث صنعت میں غیر معمولی بہتری آئی ہے۔

چیئرمین پاکستان فارما مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PPMA) کے مطابق، مالی سال 2025 میں حکومت کی مناسب قیمتوں کی پالیسی اور قیمتوں کی ڈی ریگولیشن نے فارما برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ممکن بنایا جبکہ اس پالیسی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔

تھیراپیوٹک مصنوعات جیسے فارما، سرجیکل، غذائی سپلیمنٹس اور طبی آلات کی برآمدات 909 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

افغانستان، فلپائن، سری لنکا، ازبکستان اور عراق پاکستانی ادویات کے بڑے خریداروں میں شامل رہے جبکہ کینیا، ویتنام، میانمار اور تھائی لینڈ جیسے ممالک نے بھی اہم برآمدی مواقع فراہم کیے۔

توقع ظاہر کی گئی ہے کہ 2030 تک پاکستان کی فارما برآمدات عالمی مارکیٹ میں 1.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔ موجودہ وقت میں پاکستانی کمپنیوں کی آمدنی کا 5 سے 7 فیصد حصہ ایشیائی اور افریقی منڈیوں سے حاصل ہو رہا ہے۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
  • طورخم بارڈر: ڈرائیورز اور کلینرز کو سرحد عبور کرنے کیلئے پاسپورٹ اور ویزہ لازمی قرار
  • ٹیکس گزاروں کیلئے اچھی خبر
  • شرحِ سود کو آئندہ مالیاتی پالیسی میں 6 فیصد تک لایاجائے،احمد چنائے
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایک اوربڑا مطالبہ کردیا
  • پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، اسحاق ڈار
  • وزیرِ اعظم نے سول سروسز اسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی
  • پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے: اسحاق ڈار
  • ٹیکس نظام کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم