ملک کے بیشتر علاقوں میں کل موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں پیر کو موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ، تاہم شام اور رات میں گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑ سکتی ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا، تاہم کاکول میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہی، آج ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق لیپہ منفی11، قلات منفی 7، گوپس، زیارت،کالام منفی 6، بگروٹ منفی 5، ہنزہ ،کوئٹہ منفی 4 ، پاراچناراور استور میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں بادلوں کا بسیرا ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں لیکن آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے، آئندہ چند روز مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا۔