کراچی میں میگا آئی ٹی سمٹ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی شرکت و خطاب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام ٹائمز: سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھول دیئے ہیں، ملک آپ کا ہے وسائل آپ کے ہیں، جو لوگ وسائل اور آپ کے درمیان کھڑے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ وڈیرہ شاہی چلتی رہے لیکن آپ جیسے نوجوان ظالموں سے وسائل لے کر عوام میں دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کیے گئے میگا آئی ٹی سمٹ میں شرکت کی۔ کامران ٹیسوری نے سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 ہزار سے زائد نوجوانوں کی شرکت یہ ثابت کرتی ہے کہ صوبہ آئی ٹی کا حب بننے جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کی آئی ٹی سیکٹر میں بھرپور شمولیت کامیابی کی نوید ہے، نوجوانوں کا آئی ٹی میں بڑھتا ہوا رجحان حوصلہ افزا اور روشن مستقبل کی علامت ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آج یہاں آپ سب آئی ٹی کا ٹیسٹ دینے آئے ہیں اور مستقبل میں ہزاوں ڈالرز کمائیں گے، مجھے ایک 12 سال کے بچے نے بتایا کہ آئی ٹی کورس کرنے کے بعد اب وہ 5 لاکھ روپے ماہانہ کماتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آگے وہی بڑھے گا جو محنت کرے گا اور علم حاصل کرے گا، گورنر ہاؤس میں 50 ہزار طلبہ پڑھ رہے ہیں، مجھے ووٹ نہیں ملک کے لیے نوٹ چاہئیں۔ اُنہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھول دیئے ہیں، ملک آپ کا ہے وسائل آپ کے ہیں، جو لوگ وسائل اور آپ کے درمیان کھڑے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ وڈیرہ شاہی چلتی رہے لیکن آپ جیسے نوجوان ظالموں سے وسائل لے کر عوام میں دے رہے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہاکی اسٹیڈیم سے 10 ہزار بچے چیمپئن بن کر نکلیں گے، یہ سارے بچے آئی ٹی کورس کے بعد لاکھوں ڈالرز کمائیں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری نے نے کہا کہ آئی ٹی
پڑھیں:
لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، سابق گورنر عمران اسماعیل کے ورانٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے مقدمے میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی عمران خان کو خدا حافظ کہہ دیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور شریک ملزمان کے خلاف پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عمران اسماعیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ ان کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو رہا کرنے کا حکم، پارٹی چھوڑنے کا امکان
یاد رہے کہ اسی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان، زرتاج گل اور دیگر ملزمان کو پہلے ہی بری کیا جاچکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد بہارہ کہو پی ٹی آئی توڑ پھوڑ لانگ مارچ مقدمہ ورانٹ گرفتاری