Jasarat News:
2025-07-26@01:35:50 GMT

KUJوفد کی کمشنر سیسی سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میانداد راہجو سے کراچی یونین آف جرنلسٹ (KUJ) کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں KUJ کے صدر اعجاز احمد ،جنرل سیکرٹری لبنی جرار،مجلس عاملہ کے رکن زوہیب زرداری اور PFUJ کے سینئر رہنما حسن عباس کے علاوہ سیسی کے ڈائریکٹر سیف اللہ خان بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور میں مون سون کے چوتھے اسپیل کی موسلادھار بارش

لاہور:

مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران رات گئے لاہور میں موسلادھار بارش سے شہر کی شاہراہیں جل تھل ایک ہو گئیں، گرمی اور حبس کی شدت میں واضح کمی آئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش چوک ناخدا میں 65 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، دیگر علاقوں میں لکشمی چوک 57، ایئرپورٹ 43، پانی والا تالاب 43، جیل روڈ 42 اور مغلپورہ میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور مکمل طور پر متحرک ہے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ڈی جی واسا کی جانب سے تمام فیلڈ ٹیموں اور مشینری کو ہر وقت تیار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پر جنریٹرز اسٹینڈ بائی پر رکھے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام ڈسپوزل پمپس کو مکمل آپریشنل رکھنے اور ان کی سکرینیں مسلسل صاف کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ پانڈنگ اور چوکنگ کی فوری نگرانی کریں اور نکاسی کو یقینی بنائیں۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے واسا، ایل ڈی اے، ایم سی ایل، سی بی ڈی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام ایمرجنسی ٹیمیں سورنگ پوائنٹس پر موجود رہیں اور فوری ردعمل دیں۔

کمشنر نے واضح کیا کہ نشیبی علاقوں، مین روڈز اور ملحقہ ایریاز میں ایمرجنسی ٹیمیں نکاسی آب کو ممکن بنانے کے لیے متحرک رہیں۔ تمام متعلقہ محکموں کو اپنے اپنے علاقوں میں مؤثر نگرانی اور فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کمشنر کراچی کا کراٹے چیمپئن انایا نوئیل کو نقد انعام
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری، پیٹرولیم لیوی مزید 10روپے تک بڑھانے پر غور
  • روانڈا کی ہائی کمشنر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات،دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور برطانیہ کے مابین حال ہی میں ہونے والے تجارتی مذاکرات دونوں فریقین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے ، وزیراعظم شہبازشریف کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات میں گفتگو
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ کی ملاقات
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • لاہور میں مون سون کے چوتھے اسپیل کی موسلادھار بارش