فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو پر 9 مئی مقدمات میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

نجی ٹی  وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، زرتاج گل عدالت پیش نہ ہوئی ، پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔

عدالت نے زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر پولیس وین کو جلانے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔

پاکستان میں شرح پیدائش میں کمی، 3.

2 سے3.6 فیصد ہوگئی

واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل پر تھانہ سول لائن کے علاقے میں پولیس وین کو جلانے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔  
 

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: زرتاج گل

پڑھیں:

ایرانی صدر کی وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد آمد، گارڈ آف آنر پیش

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف ان کا استقبال کیا۔

ایرانی صدر کو پاکستانی مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ایران کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہو گی، بعد ازاں دونوں رہنما وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی باہمی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ دیں گے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمات میں سزا پانے والے شور نہ مچائیں عدالت جائیں، عطا تارڑ
  • سابق بھارتی وزیر اعظم کے پوتے کو زیادتی کے جرم میں عمر قید کی سزا
  • پی ٹی آئی رہنما، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کر لیا گیا
  • ایرانی صدر کی وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد آمد، گارڈ آف آنر پیش
  • نومئی مقدمہ: احمد چٹھہ کی درخواستِ ضمانت خارج، عمر ایوب، زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع
  • مالی کے سابق وزیر اعظم پر سوشل میڈیا پوسٹ پر فرد جرم عائد
  • 9 مئی مقدمہ: عمر ایوب، زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع
  • 9 مئی مقدمہ: احمد چٹھہ کی درخواستِ ضمانت خارج، عمر ایوب، زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع
  • سابق وفاقی وزیر کیخلاف موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ سیشن کورٹ منتقل
  • عمران خان کی بیٹوں سے بات کروا دی گئی اور اخبارات بھی فراہم کر دیئے گئے