مریم نواز گڈ گورننس کی وجہ سے باقی صوبوں میں مقبول ہو رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پبجاب مریم نواز گڈ گورننس کی وجہ سے باقی صوبوں میں مقبول ہو رہی ہیں، نواز شریف کی قیادت میں وفاق اور پنجاب کی حکومتیں کارکردگی کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہیں۔
ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 2025ء پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا، مریم نواز پہلی وزیرِ اعلیٰ ہیں جنہوں نے ایک سال کے دوران 80 سے زائد منصوبوں شروع کیے۔
انہوں نے کہا کہ باقی حکومتوں کے ترجمانوں کا کام صرف پنجاب کے منصوبوں میں کیڑے نکالنا ہے ،جب آپ مسلسل کئی برسوں سے اقتدار میں رہنے کے باوجود ڈیلیور نہیں کریں گے تو لوگ کام کرنے والی وزیراعلیٰ کو ہی پسند کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنی کارکردگی سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا رہی ہیں، مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کچھ لوگ خوف زدہ ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جنہیں مریم نواز کے ساتھ مقابلے کا شوق ہے وہ ان جیسی کارکردگی بھی دکھائیں، مریم نواز کی حکومت 50 سے زیادہ اپنے منصوبے مکمل کر چکی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’’ایک مجھے بھی چاہیے‘‘ مریم نواز نے خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کیوں کیا؟
لاہور:مریم نواز نے ایک خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا، جو دراصل انہیں ہی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے منفرد اور حوصلہ افزا انداز نے ایک بار پھر عوام کی توجہ حاصل کرلی، جب انہوں نے خوشبو لانچ کرنے والی خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا۔
ایک خاتون نے مریم نواز کی تصویر والا پرفیوم لانچ کیا، جو وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمات خاص طور پر نوجوانوں کے لیے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک منفرد کوشش تھی۔
I also want one pls ☺️ https://t.co/FGx7tnHTxE
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 8, 2025مریم نواز نے خاتون کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “I also want one pls”(مجھے بھی ایک چاہیے) ۔ مریم نواز کا یہ ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا، جسے صارفین نے عوام کی وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ محبت اور عقیدت کا خوبصورت اظہار قرار دیا۔