Express News:
2025-11-05@02:36:15 GMT

کراچی میں ایک اور نادرا سینٹر کا افتتاح

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

نادرا نے ڈسٹرکٹ ملیر کے شہریوں کی سہولت کے لیے نیا نادرا مرکز قائم کردیا۔

ترجمان نادرا کے مطابق نادرا رجسٹریشن سینٹر گوٹھ صالح محمد میں خدمات کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا، سینٹر کا افتتاح ایم این اے سید آغا رفیع اللہ اور ڈی جی نادرا کراچی ریجن احتشام شاہد نے کیا۔

جاری کردہ بیان کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ مرکز، شناختی دستاویزات کی تمام خدمات ایک جگہ دستیاب ہیں، صبح 8:30 بجے تا شام 4:30 بجے تک قومی شناختی کارڈز کے مختلف امور ممکن ہوسکیں گے۔

ترجمان کے مطابق یہ سینٹر دو عدد ون ونڈو کاؤنٹرز پر مشتمل ہے جس میں 60 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، نئے سینٹر سے صالح محمد گوٹھ، شیدی گوٹھ، بھینس کالونی، عبداللہ گوٹھ اور ملحقہ علاقوں کے عوام مستفید ہوں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نادرا شناختی کارڈ میں اہم تبدیلی کےلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: نادرا کا تصدیق شدہ قومی شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی ملک اور بیرون ملک پہچان ہے تاہم اب اس میں بڑی تبدیلی ہونے کا امکان ہے۔

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ جاری کرتا ہے۔ تاہم اب اس شناختی دستاویز میں بڑی تبدیلی ہونے کا امکان ہے۔

پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد متفقہ رائے سے منظور کی گئی ہے، جس میں قومی شناختی کارڈ میں کارڈ حامل شخص کا خون کا گروپ درج کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی احمد اقبال چوہدری نے یہ اہم قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قومی شناختی کارڈ میں بلڈ گروپ کا اندراج حادثات اور ایمرجنسی کی صورت میں خون کی بروقت فراہمی سے عوام الناس کی زندگی بچانے کا بڑا ضامن ہو سکتا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ سنگین حادثات یا ناگہانی آفات کی صورت میں بلڈ گروپ معلوم نہ ہونے سے اسپتالوں اور بلڈ بینکوں کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ اگر قومی شناختی کارڈ میں بلڈ گروپ کا اندراج کر دیا جائے تو مریضوں کو بروقت مطلوبہ خون فراہم کر کے ان کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین