صدر آصف زرداری 4 روزہ دورے پر کل چین روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )صدر مملکت آصف علی زرداری 4 روزہ دورے پر منگل کے روزچین روانہ ہوں گے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت 4 سے 8 فروری 2025 تک چین کا دورہ کریں گے، آصف علی زرداری چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں.
(جاری ہے)
آصف علی زرداری دورے کے دوران صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقاتیں کرں گے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری دیگر سینئر چینی راہنماﺅں اور قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دورہ چین کے دوران سی پیک پر بات چیت ہوگی، انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آصف علی زرداری کریں گے چین کے
پڑھیں:
شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی ، خودمختاری اور سلامتی کی ضمانت ہیں ، صدر زرداری
صدر مملکت آصف زرداری نے کرنل شیر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر خان شہید نے دشمن کیخلاف بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔کرنل شیر خان کی 26 ویں برسی پر صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرنل شیر خان شہید کی قربانی قومی تاریخ کا روشن باب ہے، ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شیر خان شہید نے دفاع وطن میں جان دے کر سچے سپاہی ہونے کا ثبوت دیا، ان کی عظمت اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں۔صدر زرداری نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، خودمختاری اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔