بھارتی سپریم کورٹ نے کمبھ میلہ بھگدڑ پر درخواست خارج کردی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
بھارت میں مہا کمبھ میلے کے دوران بھگدڑ سے 30 سے زائد ہلاکتوں کے حوالے سے دائر کی جانے والی درخواست سپریم کورٹ نے خارج کردی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ یہ حادثہ انتہائی افسوس ناک تھا مگر اتر پردیش حکومت کے حکام کے خلاف کارروائی کے لیے دائر کی جانے والی درخواست سپریم کورٹ کے دائرہ کار میں نہیں آتی۔ درخواست گزار کو الٰہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔
مہا کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر بھارتی پارلیمنٹ میں خاصا شور شرابہ ہوا ہے۔ اپوزیشن نے اتر پردیش حکومت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اِتنے بڑے ایونٹ کے لیے جس نوعیت کے حفاظتی انتظامات کیے جانے تھے وہ نہیں کیے گئے۔
بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں لوک سبھا میں بجٹ سیشن چل رہا ہے مگر معاملات مہا کمبھ میلے میں ہونے والی ہلاکتوں کی نذر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ حادثہ 29 جنوری کو رونما ہوا تھا۔ ایک ماہ سے زائد مدت تک جاری رہنے والے اس میلے میں کروڑوں افراد نے متعدد مقامات پر گنگا اور جمنا میں ڈبکیاں لگائی ہیں اور پوجا کی ہے۔
کانگریس اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ پر بعد میں بحث کی جائے اور پہلے اس افسوس ناک حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ مہا کمبھ میلے کے دوران یاتریوں کی آمد بڑھتی جاتی ہے اور انتظامات کم پڑتے جاتے ہیں۔ آج اس میلے میں آخری اشنان ہے۔ اس موقع پر ایک کروڑ بیس لاکھ افراد گنگا میں ڈبکی لگائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مہا کمبھ میلے سپریم کورٹ میلے میں
پڑھیں:
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کردی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔
یہ اپیل آرڈیننس 1972 کے تحت داخل کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ پی ٹی اے کے موجودہ چیئرمین ہیں اور اپنی ذمہ داریاں قوانین اور ضوابط کے مطابق انجام دے رہے ہیں۔
اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس معاملے کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ قانونی تعیناتی کو ثابت کیا جا سکے۔
ریکارڈ کے مطابق میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو 24 مئی 2023 کو پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ) تعینات کیا گیا تھا جبکہ اگلے ہی روز 25 مئی 2023 کو انہیں چیئرمین پی ٹی اے کے طور پر تقرر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے آج ایک محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
یہ اپیل اسی فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے تاکہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کو قانونی قرار دیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد ہائیکورٹ انٹرا کورٹ اپیل دائر جسٹس بابر ستار چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل حفیظ الرحمان وی نیوز