اعظم سواتی کو رہا کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اٹک ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 03 فروری 2025ء ) اعظم سواتی کو رہا کر دیا گیا، سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد اٹک جیل سے رہا کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کردیا گیا۔ وبکار وصول ہونے پر اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کیا گیا۔
(جاری ہے)
اعظم سواتی کو لاہور ہائیکورٹ کے جج صداقت علی نے 3 روز قبل سنگجانی جلسہ کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں اٹک جیل میں قید تھے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اعظم سواتی کو
پڑھیں:
ن لیگی سینئر وزیرکی گاڑی کو بڑاحادثہ ،رہنما زخمی
پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔