UrduPoint:
2025-09-18@13:53:44 GMT

سردی کی ایک اور لہر کیلئے تیار ہو جائیں

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

سردی کی ایک اور لہر کیلئے تیار ہو جائیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری2025ء) سردی کی ایک اور لہر کیلئے تیار ہو جائیں، بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواوؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمال مغر بی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

منگل کے روزموسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تا ہم چترال، دیر، سوات، کو ہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام ، کرم اور باجوڑمیں مطلع ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پرتیز ہواؤں/گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے،اس دوران راولپنڈی، جہلم، گجرات، چکوال ، سیالکوٹ،نارووال اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے جبکہ لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ ، ننکا نہ صا حب، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور حا فظ آباد میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دٴْھند پڑ نے کی توقع ہے۔

بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا،سندھ کیصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پرہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ دوسری جانب آج کم سیکم درجہ حرارت لہہ منفی11، استور، گوپس، زیارت منفی 06، کالام، قلات منفی 05، بگروٹ، اسکردو ،گلگت منفی 04، پاراچنار اور کوئٹہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے بیشتر اضلاع میں موسم برفباری کی توقع ہے میں موسم سرد اور ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ا لود رہنے کے مطلع جزوی کے ساتھ جزوی ا

پڑھیں:

بیروزگار افراد کیلئے خوشخبری، پاکستان ریلویز میں بھرتیوں کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پاکستان ریلویز میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا ہے، ابتدائی مرحلے میں مختلف تین عہدوں پر ایک ہزار سے زائد اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق ان بھرتیوں کا مقصد پاکستان ریلویز کے اندرونی نظم و نسق، مسافروں کی سیکیورٹی اور ریلوے اثاثوں کی حفاظت کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ ASI اور کانسٹیبلز کی تعیناتی سے ریلوے پولیس کی مجموعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، بالخصوص ان علاقوں میں جہاں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

 میڈیا رپورٹ کے مطابق  81 اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھرتی کیے جائیں گے جن کی تعلیم انٹرمیڈیٹ ہونا لازم ہے۔ ان بھرتیوں میں 69 مرد، آٹھ خواتین اور چارنشستیں اقلیتی کوٹہ کیلئے مختص کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ  914 کانسٹیبل جن میں 789 مرد، 89 خواتین اور 39 نشستیں اقلیتی کوٹہ کیلئے مخصوص کی گئی ہیں۔ کانسٹیبل بھرتی ہونے کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک سی گریڈ رکھی گئی ہے۔

بھرتیوں کا عمل شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔ امیدواروں سے درخواستیں حاصل کرنے کے بعد تحریری امتحان، جسمانی ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اشتہارات جلد قومی اخبارات اور متعلقہ سرکاری ویب سائٹس پر جاری کیے جائیں گے۔

جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ  

حکومت نے اس عمل میں خواتین اور اقلیتی برادری کے لیے مختص کوٹے کو یقینی بنایا ہے تاکہ تمام طبقات کو برابر کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • اسرائیل کیساتھ سیکورٹی مذاکرات جلد کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے، ابو محمد الجولانی
  • محکمہ موسمیات نے کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
  • کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش
  • بیروزگار افراد کیلئے خوشخبری، پاکستان ریلویز میں بھرتیوں کا فیصلہ
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، آج سے 19 ستمبر تک مختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان
  • کراچی میں دو روز کی گرمی کے بعد موسم یکسر تبدیل، مطلع ابرآلود