ملک کیخلاف منظم سازش، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کاکہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف منظم سازش ہو رہی ہے، ہمیں چوکنا رہنا ہو گا، دشمن تین محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے اس کا ہر صورت مقابلہ کریں گے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ قلات واقعہ اندوہناک ہے، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، مسائل کا پائیدار حل ڈائیلاگ سے نکلتا ہے تو اچھی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بات کرنا نہیں چاہتا تو تشدد کی اجازت نہیں دے سکتے، ریاست کی رٹ ہر حال میں قائم رکھی جائے گی، بلوچستان میں پہلی بار اساتذہ اور طبی عملے کی بھرتی میرٹ پر ہوئی، تاریخ میں پہلی بار ٹیچنگ کی کوئی نوکری فروخت نہیں ہوئی، عام آدمی نے میرٹ پر ہونے والی بھرتیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کی قائم کرنے کے لیے سب کو متحد ہونا ہوگا، پاک فوج کی سربراہی میں دشمنوں کو شکست دیں گے، ملک دشمنی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان کی ابلاغی جنگ میں انتہائی اہم کردار ادا کرنے والےمیجر انور کاکڑ دہشتگرد حملے میں شہید
پشین(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے بہادر افسر میجر محمد انور کاکڑ 19 جولائی 2025 کو کوئٹہ میں ”فتنتہ الہندوستان“ نامی بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد گروہ کے بزدلانہ حملے میں جامِ شہادت نوش کر گئے۔ وطن کے اس عظیم سپوت نے شہادت کا بلند مرتبہ حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
میجر محمد انور کاکڑ شہید ایک طویل عرصے سے بلوچستان میں پاک فوج کے اہم محاذ پر تعینات تھے اور ابلاغی جنگ سمیت مختلف خفیہ محاذوں پر دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف سینہ سپر تھے۔ ان کی خدمات کا ایک نمایاں باب گوادر کے پی سی ہوٹل پر ہونے والا وہ آپریشن ہے جس میں انہوں نے فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔
قوم کا یہ شیر دل سپاہی گزشتہ دس برسوں سے پاک فوج کا حصہ تھا اور دفاع وطن کے ہر معرکے میں پیش پیش رہا۔ ان کی شہادت نے ایک بار پھر یہ واضح کر دیا کہ ازلی دشمن بھارت، جو روایتی جنگ میں بارہا ذلت آمیز شکست کھا چکا ہے، اب خفیہ دہشتگردی کے ہتھکنڈوں سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ مگر یہ قوم ہر شہید کے لہو سے مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔
میجر محمد انور کاکڑ شہید اپنے پیچھے والدین، اہلیہ اور تین بیٹے چھوڑ گئے ہیں۔ ان کی قربانی وطنِ عزیز کے ماتھے کا جھومر ہے، اور پوری قوم ان کے اہلِ خانہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پاک فوج کے ترجمان نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگرد گروہوں کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی اور پاکستان کے خلاف ہر سازش کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔
قوم کا ہر فرد آج میجر محمد انور کاکڑ شہید کو سلام پیش کرتا ہے، جنہوں نے اپنے لہو سے وطن کی مٹی کو سرخرو کیا۔
Post Views: 2