Jasarat News:
2025-11-05@02:29:53 GMT

جنوبی اضلاع میں ن لیگ کو مضبوط بنانے کیلیے رابطے شروع

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

بنوں(آئی این پی )جنوبی اضلاع میں مسلم لیگ ن کو مضبوط بنانے اور ہوی ویٹ سیاستدانوں کی پارٹی میں شمولیت کیلئے بنوں ڈویژن کے سیاسی رہنمائوں سے رابطے شروع کردیئے گئے، بنوں سے کم مارجن میں ہارنے والوں کو پارٹی کی سپورٹ سے آنے والے انتخابی میدان میں اُترا جائیگا مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں نواز شریف کے پرانے ساتھی حاجی ملک نواب کو بھی مرکز میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے ،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن صفدر سمیت دیگر رہنمائوں کا جلد دورہ بنوں متوقع ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کو جنوبی اضلاع میں 1993ء کے طرز پر مضبوط بنانے اور یہاں کے پرانے اور نئے سیاستدانوں کو مسلم لیگ ن کے سائے تلے لانے کیلئے باقاعدہ طور پر منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے جس میں بنوں ڈویژن کے اہم شخصیات کو پارٹی کے اندر لانے کیلئے رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں سے اہم شخصیات سابق اُمیدواروں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین سے صلاح مشورے بھی شروع کئے گئے ہیں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر رحمت سلام خٹک اس حوالے سے متحرک ہوگئے ہیں جنہوں نے جنوبی اضلاع میں ہوی ویٹ سیاستدانوں کی شمولیت کروانے کیلئے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک پرویز خان نے رابطے پر بتایا کہ مسلم لیگ کی قیادت جنوبی اضلاع خصوصا بنوں ڈویژن میں پارٹی کو 1993ء کی پوزیشن پر لانے کیلئے متحرک ہے سابقہ ادوار میں مسلم لیگ ن جنوبی اضلاع کی سطح پر ایک پارلیمانی پارٹی تھی اور مسلم لیگ کو انتہائی اہم مقام حاصل تھا تاہم کئی سالوں کا عرصہ ہونے کے بعد پارٹی کو ایک بار پھر سے متحرک کرنے کیلئے مرکزی وصوبائی قائدین نے یہاں پر کم مارجن سے الیکشن ہارنے والوں سے باقاعدہ طور پر رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اس حوالے سے مرکزی رہنما رحمت سلام خٹک کی کوشش ہے کہ مسلم لیگ ن کو جنوبی اضلاع کی سطح پر مزید مضبوط کیا جاسکیں اور یہاں سے پارٹی کو آنے والے عام انتخابات میں قومی وصوبائی سیٹیں دی جاسکی پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی اضلاع خصوصا بنوں ڈویژن میں مسلم لیگ ن کے مضبوطی میں کلیدی کردار کے حامل شخصیت سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دیرینہ ساتھی حاجی ملک نواب خان کو مرکز میں اہم ذمہ داریاں ملنے کی توقع کی جارہی ہے مرکزی وصوبائی قائدین کے رابطوں کے بعد بنوں سے تعلق رکھنے والے دیرینہ مسلم لیگیوں نے بھی پارٹی کے اندر کردار ادا کرنے کیلئے متحرک رہنمائوں سے رابطہ شروع کردیے گئے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنوبی اضلاع میں مسلم لیگ ن کے بنوں ڈویژن

پڑھیں:

سندھ حکومت کا خواتین کیلیے پنک اسکوٹیز پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:  صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ پنک اسکوٹیز پروگرام کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو محفوظ اور باوقار انداز میں آمدورفت کی سہولت حاصل ہو سکے۔

انہوں نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں، تربیتی کورسز میں حصہ لیں اور پروگرام کے دوسرے مرحلے میں بھرپور شرکت کریں۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کے لیے مفت ڈرائیونگ ٹریننگ کے ساتھ ساتھ لائسنس کا اجرا بھی بلا معاوضہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اسکوٹیز فراہم کرنے کا مقصد انہیں روزمرہ کے سفری مسائل سے نجات دلانا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم اور پیشہ ورانہ زندگی کو آسانی اور اعتماد کے ساتھ جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنک اسکوٹیز کے پہلے مرحلے کو عوامی سطح پر غیر معمولی پذیرائی ملی۔ درجنوں خواتین نے نہ صرف ڈرائیونگ سیکھی بلکہ لائسنس حاصل کرکے اپنی روزمرہ مصروفیات میں اس سہولت کو اپنا لیا۔ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ خواتین اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور اپنے سفر کو محفوظ اور باعزت بنائیں۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ پیپلز بس سروس، پنک بس سروس، الیکٹرک بس سروس اور اب پنک اسکوٹیز جیسے منصوبے حکومت سندھ کے شہریوں کے لیے کم لاگت، محفوظ اور باوقار سفری سہولتوں کا تسلسل ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کو سماجی اور معاشی طور پر مضبوط بنانا صرف ایک حکومتی منصوبہ نہیں بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی اور انسانی فلسفے کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  خواتین کو بااختیار بنانا پیپلز پارٹی کے نظریاتی سفر کا مرکزی ستون ہے اور یہ مشن شہید بینظیر بھٹو کے وژن کا عملی تسلسل ہے، جنہوں نے ہمیشہ خواتین کی ترقی اور مساوی مواقع کے لیے آواز بلند کی۔ سندھ حکومت اسی وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے خواتین کے لیے ایک محفوظ، آزاد اور خودمختار سفر کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انسداد منشیات کیلیے آئی جی اسلام آباد کومیکنزم بنانے کاحکم
  • 27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر مشاورت جاری ہے، عطا تارڑ
  • حکومت عدالتی نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے آئینی ترمیم پر غور کر رہی ہے، عطا اللہ تارڑ
  • آزاد کشمیر کی سیاست میں غیر یقینی صورتحال برقرار، 72 گھنٹے اہم
  • سندھ حکومت کا خواتین کیلیے پنک اسکوٹیز پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ
  • ایم کیو ایم نے مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانے کیلئے آرٹیکل 140-A میں ترمیم کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی
  • رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق
  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • غزہ کیلیے امریکی منصوبے کی حمایت میں مسلم ممالک کا اجلاس کل ہوگا
  • سہیل آفریدی کے سیاسی قائدین سے رابطے‘ قیام امن کیلئے مل کر چلنے کی پیشکش