چیمپئینز ٹرافی؛ ٹکٹوں کا حصول جنگ بن گیا، کچھ کامیاب، باقی ناکام
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹکٹوں کا حصول شائقین کرکٹ کیلئے جنگ بن گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک میں ہونیوالے میچوں کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا 3 فروری آغاز ہوا۔
فریکل ٹکٹس فراہم کرنیوالی کورئیر کمپنی ٹی سی ایس نے 26 شہروں کے 108 آؤٹ لیٹس پر ٹکٹ کاؤنٹرز بنائے تھے تاہم شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کے باعث ٹکٹوں کا حصول مشکل ہوگیا۔
فریکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے شروع ہوا 6 بجے تک جاری رہا، اس دوران کئی فینز ٹکٹ پانے میں کامیاب رہے تو متعدد افراد کو خالی ہاتھ گھر لَوٹنا پڑا۔
کوئیر کمپنی کی جانب سے ایک شناختی کارڈ پر 4 ٹکٹس جاری کیے گئے۔
اسی طرح آج بُک کیے گئے آن لائن ٹکٹ 6 فروری جبکہ ٹکٹس کی ہوم ڈیلیوری 8 فروری کو کی جائے گی۔
شائقین کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل سمیت 10 میچوں کے ٹکٹ آن لائن اور نجی کوریئر کمپنی کے 100 سے زائد آوٹ لیٹس سے خرید سکیں گے۔
جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 1,000 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی جبکہ پریمیم سٹنگ مختلف کیٹیگریز میں 1,500 پاکستانی روپے سے دستیاب ہوگی۔
ٹورنامنٹ پاکستان کی میزبانی میں چار مقامات کراچی، راولپنڈی، لاہور اور دبئی میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے افتتاحی میچ سے ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ورلڈ کپ، فیفا کو 24 گھنٹوں میں ٹکٹوں کیلیے 1.5 ملین درخواستیں موصول
آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر شیڈول فیفا ورلڈ کپ میں شائقین کی بھرپور دلچسپی ہے، اب تک فیفا کو 24 گھنٹوں میں 1.5 ملین ورلڈ کپ ٹکٹ درخواستیں موصول ہوگئیں۔
فیفا اعلامیے کے مطابق 24 گھنٹوں کے اندر پری سیل ڈرا کے لانچ ہونے کے بعد 210 ممالک کے شائقین سے 1.5 ملین سے زیادہ ٹکٹ درخواستیں موصول ہوئیں۔
ٹورنامنٹ کے لیے غیر معمولی عالمی طلب بنیادی طور پر میزبان ممالک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا سے آئی، اس کے بعد ارجنٹائن، کولمبیا، برازیل، انگلینڈ، اسپین، پرتگال اور جرمنی سے بھی شائقین نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔
ڈرا 19 ستمبر تک کھلا رہے گا جبکہ کامیاب درخواست دہندگان کو 29 ستمبر سے ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا اور یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹکٹس خریدنے کے لیے وقت دیا جائے گا۔
ٹکٹس کی قیمت 60 ڈالر سے شروع ہوں گے۔