بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پہلے مذاکرات کاسلسلہ شروع کیا، اب خط لکھ رہے ہیں. یہ سب نشاندہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ آپ خود بانی پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کا اندازہ لگاسکتے ہیں. پی ٹی آئی تتربترہوئی ہے. مذاکرت کسی کے کہنے پرکیے جارہے تھے۔وزیردفاع نے کہا کہ توشہ خانہ کے ملزمان کے کہنے پرمذاکرات کیے جارہے تھے.
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کولکھے خط کوانھوں نے ابھی پڑھا یا دیکھا نہیں ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں کو خط کا بتایا تھا. اکتوبرمیں ہمارا رابطہ ضرورہوا تھا جس کے بعد ایک امن وعامہ سے متعلق اجلاس میں بھی ملاقات ہوئی. تاہم ابھی اسٹبلشمنٹ سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی خواجہ آصف نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا: خواجہ آصف
---فائل فوٹووفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا۔
برطانوی میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تصادم کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔
خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا کو دونوں جوہری ملکوں کے درمیان کشیدگی پر فکر مند ہونا چاہیے۔