صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چین کے وزیرِ خزانہ لان فوآن، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چینی سفیر چیانگ زائے ڈونگ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔
 ایوان صدرکے مطابق صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک دورہ چین پر ہیں، صدرمملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلیے نہایت اہمیت کا حامل ہے جو چین دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
 صدر آصف علی زرداری اپنے دورے میں چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ اپنے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور چین کی اسٹیٹ کونسل کے پریمیئر لی چیانگ سے بھی ملیں گے۔
 صدر مملکت چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری صدر مملکت
پڑھیں:
چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 210 روپےتک جا پہنچی
اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی ہے جب کہ مختلف شہروں میں چینی 210 روپے تک میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں چینی 190 روپے سے 210 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے، اس کے علاوہ پشاور شہر میں بھی چینی 210 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پرچون میں چینی 185جبکہ ہول سیل 180روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔
راولپنڈی میں سرکار کی مقرر قیمت 179 روپے کلو ہے جب کہ دکانوں پر 181 روپے سے 185 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
سرکار کی مقرر قیمت پر چینی کی فروخت ایک مسئلہ بن گئی ہے، اس حوالے سے صدر کریانہ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا کہ پرچون میں چینی 185 روپے بھی بمشکل فروخت کرتے ہیں، پیرا فورس سرکاری قیمت سے زیادہ ریٹ پر جرمانے کرنے لگی۔
صدر کریانہ ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کی عدم دستیابی اور بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں، اگر چینی ضرورت کے مطابق سپلائی نہیں کی جاتی تو فروخت بند کردیں گے۔