یونان کے جزیرے پر زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری انخلا کررہے ہیں

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے خوبصورت ترین جزیرے سینٹورینی پر مسلسل زلزلے کے خوف نے لوگوں کو جزیرہ چھوڑنے پر مجبورکر دیا۔خبررساں اداروں کے مطابق یونانی جزیرے سینٹورینی میں ہر 20 سے 30 منٹ بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں،جس کے بعد بڑی تعداد میں سینٹورینی کے رہائشی اور سیاح کشتیوں اور طیاروں پر جزیرے کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یونان کی قومی ائر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ 2روز کے لیے ایتھنز سے سینٹورینی کے لیے پروازوں کی تعداد کو دگنا کیا جارہا ہے۔ فیری کمپنیوں نے بھی کہا کہ وہ بھی اضافی خدمات پیش کریں گی۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے رات ایک بج کر 44 منٹ پرآئے جس کی شدت 2.6 اورگہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب میں تھا۔زلزلے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے تربت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.8 ریکارڈ
  • زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے، لانڈھی فالٹ لائن متحرک
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی میں پھر زلزلہ
  • چمن میں زلزلے کے جھٹکے
  • پاک افغان سرحدی ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس
  • دنیا میں 7 کروڑ سے زائد افراد جان بچانے کے لیے نقل مکانی پر مجبور