آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان ہے۔
پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں تاحال انہوں نے بولنگ شروع نہیں کی، ان کی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں اسٹیو اسمتھ کپتانی کر رہے ہیں۔
آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے شدید خدشے کا اظہار کر دیا اور کپتانی کے لیے ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ سے بات چیت کی بھی تصدیق کر دی۔
اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز نے ابھی بولنگ کا آغاز نہیں کیا ہے، ان کی انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹ کمنز کی غیرموجودگی میں ہمیں نئے کپتان کی ضرورت ہو گی، اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ کے ساتھ کپتانی پر بات چیت چل رہی ہے۔
آسٹریلوی ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد صورتِ حال واضح ہو گی۔
آسٹریلوی ون ڈے اسکواڈ جمعرات کو دورۂ سری لنکا کے لیے روانہ ہو گا، پیٹ کمنز اسکواڈ کے ہمراہ سری لنکا نہیں جائیں گے۔
یاد رہے کہ آل راؤنڈر مچل مارش فٹنس مسائل کے باعث پہلے ہی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو پیٹ کمنز
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر کو 4 سال قید کی سزا
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا جس میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔
کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ نے مائیکل سلیٹر کا کیس سنا، مائیکل سلیٹر پر 2023 کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی ایک الزامات لگے تھے۔
عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں اس لیے ری ہیب بھی آسان کام نہیں رہا۔
بعد ازاں عدالت نے انہیں 4 سال قید کی سزا سنائی تاہم وہ ایک سال سے زائد عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں۔
واضح رہےکہ مائیکل سلیٹر نے 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام