شارجہ واریئرز اچھی فارم میں ہے اور فاتح بننے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
شارجہ واریئرز اچھی فارم میں ہے اور فاتح بننے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
دبئی :شارجہ واریئرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں پہلی بار پلے آف میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے آخری تین لیگ میچوں میں سے تین میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حاصل کیا وہ ایم آئی ایم ای کے خلاف ایلیمنیٹر میں مدمقابل آئے گی جو 6 فروری کو ابوظہبی میں ہوگا۔
اس کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی نے ایک مضبوط ہم آہنگ ٹیم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس چیز پر ہم نے شروع میں تبادلہ خیال کیا وہ یہ تھا کہ ہم اپنے طرز عمل میں بہت مستقل رہنا چاہتے تھے چاہے نتیجہ جو بھی ہو۔ ڈومنی نے اپنی ٹیم کی اچھی فارم اور کارکردگی کو ٹورنامنٹ ککے آخری لمحات سے جوڑتے ہوئے کہا کہ بڑے میچز اور ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے آپ کو چند کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے جو اپنی کارکردگی میں مستقل مزاجی کا مظاہرہ کریں اور آپ فطری طور پر اپنے بڑے کھلاڑیوں پر انحصار کریں گے جو گزشتہ دنوں میں اس سے گزرچکے ہیں۔
ہم نے خاص طور پر گزشتہ کچھ میچوں میں یہ دیکھا ہے۔ بڑے کھلاڑیوں نے واقعی قدم بڑھایا ہے اور کچھ غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دوسرے کھلاڑیوں کا اعتماد اس وقت بڑھتا ہے جب آپ کے بڑے کھلاڑی آگے بڑھ رہے ہوتے ہیں کیونکہ اس سے پلیئنگ الیون کا معیار بلند ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-4
کراچی (کامرس رپورٹر )عالمی موبیلیٹی اور شہری خدمات فراہم کرنے والے پلیٹ فارم ان ڈرائیو(inDrive)، نے ایباکس کے ساتھایک ااسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔ ایباکس، بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ (BPO) میں ابھرتا ہوا عالمی رہنما ہے، اس شراکت داری کا مقصد صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔ اشتراک ایباکس آؤٹ سورسنگ کی جدید کسٹمر سپورٹ آپریشنز میں مہارت کو ان ڈرائیو (inDrive) کے جدید پیئر ٹو پیئر رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم کے ساتھ جوڑتا ہے تاکہ لاکھوں صارفین کے لیے ایک ہم آہنگ، فعال اور انتہائی ذمہ دارانہ سروس فراہم کی جا سکے۔ یہ اتحاد خدمت کے اعلیٰ معیار، عملی کارکردگی اور صارفین کے اطمینان کی پائیدار راہ ہموار کرتا ہے۔اس اسٹریٹجک شراکت داری کے آغاز کے موقع پر، دستخط کی تقریب میں ان ڈرائیو( inDrive ) اور ایباکس کی سینئر قیادت لاہور کے شاہین کمپلیکس میں واقع ایباکس گلوبل ڈلیوری سینٹر میں جمع ہوئی۔اس موقع پر ان ڈرائیو (inDrive) کے عالمی وژن اور علاقائی موجودگی کی نمائندگی کرتے ہوئے، کنٹری ہیڈ اویس سعید، ڈپٹی ہیڈ آف سپورٹ شادی ابراہیم ، اورسپروائزر آندرے بیسونوف ، اہم ٹیم ممبران کے ہمراہ شریک ہوئے تاکہ جدت اور مشترکہ ترقی کے عزم کو مزید پختہ کر سکیں۔ ایباکس کی جانب سے، سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہریار رفیق اور نائب صدر آپریشنز نے شراکت داری کا باضابطہ آغاز کرنے کے لیے شمولیت اختیار کی، جو صارفین کے تجربہ کو بہتر بنانے اور آپریشنل ایکسیلینس کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔