گوگل نے ہتھیاروں میں اے آئی استعمال نہ کرنے کا عہد منسوخ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
عالمی شہرت یافتہ ہائی ٹیک ادارے کے مالک گروپ الفابیٹ نے ہتھیاروں کی تیاری میں مصنوعی ذہانت کو بروئے کار نہ لانے کا عہد منسوخ کردیا ہیے۔ الفابیٹ نے ایک عہد نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ ادارہ کسی بھی نوعیت کے خطرناک ہتھیاروں میں مصنوعی ذہانت بروئے کار لانے سے گریز کرے گا اور ایسا کرنے کی کسی اور کو بھی اجازت نہیں دے گا۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ اُس نے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے اخلاقی معیارات کے بارے میں اپنے رہنما خطوط کو اپ ڈیٹ کرلیا ہے۔ کل تک معاملات کچھ اور تھے اور اب کچھ اور ہیں۔ اب لازم ہوگیا ہے کہ ہر شعبے میں مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لانے کی اجازت دی جائے اور اس حوالے سے اپ ڈیٹ کی گنجائش پیدا کی جائے۔
گوگل میں اے آئی کے سربراہ ڈیمِس ہیسیبِز کہتے ہیں کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ اس تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں اے آئی کا استعمال بھی بڑھ رہا ہے۔ قومی مفادات اور بالخصوص سلامتی کے معاملات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہتھیاروں کی تیاری اور دفاعی معاملات میں بھی اے آئی کا استعمال ناگزیر ہوچکا ہے۔
ٹیکنالوجی اور معاشرے سے متعلق امور میں گوگل کے سینیر نائب صدر جیمز مینییکا نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ اے آئی میں قیادت کے حوالے سے عالمی سطح پر مقابلہ بڑھ رہا ہے۔ گوگل کی انتظامیہ کا خیال ہے کہ جمہوری ممالک کو اے آئی کی قیادت سنبھالنی چاہیے۔ واضح رہے کہ اُن کا اشارا اس بات کی طرف ہے کہ ڈیپ سیک کے ذریعے چین نے بھی اے آئی کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور قیامت ڈھانے کی تیاری کے ساتھ سامنے آیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت اے آئی
پڑھیں:
اسلام آباد؛ ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والا شہری جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے شہری کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزم عاقب نعیم کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہمعدالت نے ملزم عاقب نعیم ک 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
ملزم عاقب نعیم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکٹر آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا۔
تھانہ آئی نائن پولیس نے واقع کا مقدمہ ایس آئی محمد اشفاق کی مدعیت میں دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت درج کیا تھا۔