پاکستان اور چین کے دومیان مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں سی پیک منصوبوں میں تیزی پر بات ہوئی جبکہ پاکستان اور چین کے دومیان مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے۔
چین کے سرکاری دورے پر موجود صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیجنگ میں گریٹ ہال آف دی پیپل آمد ہوئی، جہاں چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
صدر آصف علی زرداری کی گریٹ ہال آف دی پیپل آمد کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بجائے گئے، چینی بچوں کے ایک گروپ نے صدرکو شاندار انداز میں خوش آمدید کہا جبکہ دونوں ممالک کے صدور نے اپنے ہمراہ وفد کے ارکان کا ایک دوسرے سے تعارف بھی کروایا۔
اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ اور صدر آصف زردای کے درمیان بیجنگ میں گریٹ ہال آف دی پیپل میں ملاقات ہوئی، جس میں چینیوں کی پاکستان میں سیکیورٹی اور سی پیک منصوبوں میں تیزی پر بات ہوئی۔
ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفد کےاراکین بھی موجود تھے۔
بعدازاں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہت کی یاد داشوں پر دستخط کیے گئے، جس میں صدر مملکت آصف زرداری اور چینی ہم منصب شی جن پنگ بھی موجود رہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کی یاد داشت پر دستخط ہوئے، اسی طرح پاک چین صنعت، تجارت، اقتصادی شعبوں میں تعاون کے فروغ کی یاد داشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔
پاکستان اور چین صحت، میڈیا، توانائی، سماجی، اقتصادی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائے گا۔
قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لے چی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار دوستی کو مزید اجاگر کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کی دوستی دہائیوں کے دوران مزید گہری اور وسیع ہوئی ہے جبکہ پاک چین تعلقات کی بنیاد تزویراتی باہمی اعتماد پر قائم ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جاری عملی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی تبادلوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
فریقین نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا اور سائنس و ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے اور زرعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری عوام کی خوشحالی پر مرکوز ترقی کی ایک روشن مثال ہے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پارلیمانی تبادلوں، سی پیک سیاسی جماعتوں کے مشترکہ مشاورتی میکانزم میں شرکت اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر پاکستان آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر چین پہنچے تھے، صدر مملکت کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر بھی پہنچے تھے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری چینی حکومت کی خصوصی دعوت پر 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صدر مملکت ا صف علی زرداری پاکستان اور چین کے دونوں ممالک میں تعاون کے درمیان پاکستان ا پاک چین کی یاد سی پیک
پڑھیں:
صدر زرداری کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
صدر مملکت آصف علی زرداری کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے دوحہ میں ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں انہوں نے خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا۔
صدر مملکت نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں سیکریٹری جنرل کی قیادت اور پاکستان کے لیے ان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
مزید پڑھیں: سماجی ترقی کا خواب غزہ جنگ کو نظرانداز کرکے پورا نہیں ہوسکتا، صدر مملکت کا دوحہ کانفرنس سے خطاب
آصف زرداری نے جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع کے منصفانہ حل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
صدر زرداری نے دوحہ پولیٹیکل ڈیکلریشن کو غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی کے عالمی عزم کے احیا کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
انہوں نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سماجی شمولیت اور معاشی خودمختاری کے فروغ کا کامیاب ماڈل ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان عالمی امن، انصاف اور خوشحالی کے فروغ میں اقوامِ متحدہ کے مرکزی کردار کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
صدرِ مملکت نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور 1967 سے قبل کی سرحدوں پر خودمختار ریاستِ فلسطین کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کے اقدام پر تشویش کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کی 80ویں سالگرہ پر پاکستان کا عالمی تعاون، انصاف اور پائیدار ترقی کا عزم
بلاول بھٹو نے کہاکہ بھارت کی جانب سے معاہدہ منسوخ کرنے اور دریاؤں کے اعداد و شمار روکنے سے پاکستان میں آفات پیدا ہوئیں۔
بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان کے قطر میں سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آصف زرداری خود مختار فلسطینی ریاست دوحہ ملاقات سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ صدر مملکت وی نیوز