لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 فروری 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صہیونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں، منہ کی کھائیں گے۔امریکی صدر کا غزہ کو خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے، پاکستان مذمت کرے۔ حماس زمینی حقیقت، تسلیم کیے بغیر دنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی، کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سالوں سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک آزادی کشمیر کو از سرِ نو منظم کرنے کا اعلان کرتے ہیں، بھارت سے تجارت کی نہیں اسے دنیا میں تنہا کرنے کی ضرورت ہے، اسلام آباد معذرت خواہانہ رویہ اپنانے کی کشمیریوں کا مقدمہ پوری دنیا میں لڑے، آزاد کشمیر کو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنایا جائے، کشمیر پر خاموشی ہندو سامراج اور گجرات کے قصاب کی حمایت کے مترادف ہے، اہل کشمیر کو یقین دلاتا ہوں کہ پوری پاکستانی قوم آپ کی پشت بان ہے، جماعت اسلامی کشمیر کاز کو ملک کے کونے کونے میں اجاگر کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی لاہور کی جانب سے مال روڑ لاہور ہر نکالے جانے والے کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، انجینئراخلاق احمد،اظہر بلال،خالد احمد بٹ،چوہدری محمد شوکت،وقاص احمد بٹ،احسان بٹ،عبد العزیز عابد،جبران بٹ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

خواتین، بچوں، بزرگوں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی بڑی تعداد نے پاکستان، آزاد کشمیر اور جماعت اسلامی کے پرچم اٹھا کر مارچ میں شرکت کی۔ لوگوں نے کتبے اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر تحریک آزادی کشمیر کے حق میں نعرے درج تھے۔ یوم یکجہتی کشمیر جو سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمدؒ کی تجویز پر قومی اور حکومتی سطح پر گزشتہ تین دہائیوں سے منایا جاتا ہے کے موقع پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک گیر ریلیاں اور مارچز منعقد کیے گئے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ، پشاور، فیصل آباد، ملتان، حیدرآباد، سکھر، بنوں، دیر اور دیگر سیکڑوں شہروں میں نکالی جانے والی ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ امیر جماعت نے لاہور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے منصوبہ کی مذمت  اور اہل فلسطین کی حمایت کا اعادہ کرے۔ دنیا میں امریکہ، اسرائیل اور بھارت تین بڑے دہشت گرد ہیں، 60ہزا رفلسطینیوں کا خون پینے والا نیتن یاہو ٹرمپ کی گود میں بیٹھ گیا ہے، حماس کو دہشت گرد کہنے والا خود سب سے بڑا دہشت گرد ہے، غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبہ کو پوری دنیا نے مسترد کردیا ہے، امریکہ اسرائیل کی نسل کشی کی حمایت کی وجہ سے دنیا میں تنہا ہورہا ہے، مودی بھارت کو تنہائی کی طرف لے جارہا ہے، امریکہ اور کینیڈا میں علیحدگی پسندوں کے خلاف نئی دہلی کے ایکشن سے دونوں ممالک اس سے ناراض ہیں، بھارت میں ناگا لینڈ، ہماچل، آسام اور پنجاب میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ لوگوں کو شہید کیا، وہاں دس لاکھ قابض افواج موجود ہے، انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، ان حالات میں پاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کشمیری قیادت کو ساتھ ملا کر مسئلہ کشمیر پر پوری دنیا میں سفارت کاری کو تیز کیا جائے۔

بھارت سے آلو،پیاز کی تجارت کا بیانیہ ایک سازش ہے، بھارت کشمیریوں کا قاتل ہے، ہم بھارتی عوام کے مخالف نہیں، کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک بھارت سے کسی قسم کے تعلقات نہیں چاہتے، اسی طرح اگرکسی نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو قوم اسے گریبان سے پکڑے گی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سترہ قراردادیں ہیں، اقوام متحدہ تو خاموش ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں حکومتی سطح پر بھی گزشتہ چندسالوں سے ماضی کی نسبت خاموشی چھائی ہوئی ہے، مشرقی سرحد کو بھلا کر تمام توجہ مغربی سرحد پر مرکوز ہے، پاکستان کو ایک ایجنڈے کے تحت افغانستان سے لڑایا جارہا ہے، بھارت سے تعلقات کی چہ میگوئیاں جاری ہیں، کہا جاتا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ کے دور میں کشمیر پر سودے بازی ہوئی، ہونا یہ چاہیے تھا کہ جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تو پاکستانی فوج مقبوضہ وادی کی جانب پیش قدمی کرتی، اس سے پوری دنیا کی توجہ کشمیر پر آجاتی، بدقسمتی سے ایسا نہ ہوا اور سودے بازی کی باتیں ہونے لگیں، اگر سودے بازی نہیں   ہوئی تو حکومت اور فورسز کی ذمہ داری ہے کہ اس پر وضاحت جاری کرے اور تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کا اعادہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو کمزور معیشت کے بہانے بنا کر ڈرانے کی کوشش نہ کی جائے، پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، معیشت کمزور ہے تو یہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ہے، حکمران معیشت کا بہانہ بنا کر بزدلی نہ دکھائیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت کشمیریوں کی تحریک مزاحمت قانونی اور اس کی حمایت بھی قانون کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر را کی کاروائیوں کی خبریں ہیں، عوام وضاحت چاہتے ہیں۔

امیر جماعت نے کہا کہ بھارت کو بنگلہ دیش میں زبردست جھٹکا لگا، بنگلہ دیش میں پاکستان سے تعلقات کی بحالی کی تحریک زور پکڑ چکی ہے، بھارت اور اس کے حمایتی رسوا ہوچکے ہیں، ضروت اس امر کی ہے کہ پاکستان پوری دنیا کے باضمیر لوگوں کو بھارت کے مظالم اور سازشوں سے آگاہ کرے اور انہیں تحریک آزادی کشمیر کی حمایت پر آمادہ کرے۔ انہوں نے اس موقع پر جماعت اسلامی لاہور کی کامیاب مارچ کے انعقاد پر تحسین کی اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کشمیری شہدا اور خصوصی طور پرسید علی گیلانیؒ شہید کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے آسیہ اندرابی اور بھارتی جیلوں میں بند دیگر حریت پسندوں کی غیر متزلزل قیادت کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مقبوضہ کشمیر جلد بھارتی تسلط سے آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تحریک آزادی کشمیر جماعت اسلامی پوری دنیا نے کہا کہ کشمیر کا بھارت سے دنیا میں کی حمایت انہوں نے

پڑھیں:

جماعت اسلامی بلوچستان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب چل پڑا

جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں لانگ مارچ کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گیا۔ صوبائی امیر کے ہمراہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور صوبائی قیادت بھی ہمراہ تھی۔  لانگ مارچ کی روانگی کے موقع پر خواتین کارکنان بھی موجود تھیں جنہوں نے لانگ مارچ کو روانہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے سرحد کی بندش اور لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر مولانا ہدایت الرحمان کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

 لانگ مارچ کی روانگی سے قبل مولانا ہدایت الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے لیے یہ لانگ مارچ کیا جا رہا ہے۔ ہم اسلام آباد کے حکمرانوں سے بلوچستان کے موجودہ حالات کا سوال کریں گے۔ ان سے پوچھیں گے کہ بلوچستان کی معدنیات اور ساحل وسائل پر یہاں کے عوام کا کیوں حق نہیں؟

یہ بھی پڑھیے: سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کے عوام کو استعمال کیا، مولانا ہدایت الرحمان

مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ عوام تعلیم، صحت اور روزگار چاہتے ہیں۔ آج کے دن میں ہم بلوچستان سے گزریں گے۔ لورالائی میں جلسہ کیا جائے گا جبکہ کل ڈیرہ غازی خان سے پنجاب میں سفر کا آغاز کریں گے۔ پنجاب کے عوام ہمارے منتظر ہیں۔ ان کے ساتھ مل کر لانگ مارچ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جماعت اسلامی بلوچستان لانگ مارچ مولانا ہدایت الرحمان

متعلقہ مضامین

  • ہمارے حکمرانوں نے غزہ میں مظالم کی پشت پناہی کرنیوالے ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کردیا، حافظ نعیم
  • ٹرمپ غزہ میں مظالم کی پشت پناہی کر رہا ہے جبکہ حکمرانوں نوبل انعام کیلئے نامزد کردیا ہے، حافظ نعیم
  • جماعت اسلامی بلوچستان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب چل پڑا
  • پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کو بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں
  • فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )
  • کراچی کو سرسبز بنانے کیلئے جماعت اسلامی کی ایک لاکھ درخت لگانے کی مہم کا آغاز
  • سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن
  • جماعتِ اسلامی کا کل خیبر پختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان
  • دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟
  • جماعت اسلامی کا کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان