آئی ایل ٹی 20 پلے آف مرحلے میں داخل ، وائپرز، کیپیٹلز، ایمریٹس اور واریئرز مدمقابل
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
دبئی : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جس میں ڈیزرٹ وائپرز، دبئی کیپیٹلز، ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرز نے پلے آف میں اپنی جگہ حاصل کرلی ہے۔ کوالیفائر 1 میں ڈیزرٹ وائپرز اور دبئی کیپیٹلز آمنے سامنے ہوں گے جس کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں پہنچے گی۔
ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرز ایلیمنیٹر میں مدمقابل ہوں جس کے بعد فاتح کا مقابلہ کوالیفائر 1 کی ہارنے والی ٹیم سے ہوگا۔ جس کی فاتح ٹیم کوالیفائر 1 جیتنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔
اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالر سے زائد کی انعامی رقم رکھی گئی ہے
ڈیزرٹ وائپرز سیزن کی بہترین ٹیم کے طور پر ابھرکر سامنے آئی ہے جس نے پلے آف کے آغاز میں ہی اپنی جگہ بنا لی ہے جس میں لگاتار 4 فتوحات بھی شامل ہیں۔
موجودہ چیمپیئن ایم آئی ایمریٹس پلے آف میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم تھی۔ ان کے سیزن میں گراوٹ آئی ہے اور 10 میچوں میں 5 فتوحات حاصل کی ہیں۔
شارجہ واریئرز نے چار میچوں میں شکست کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے لگاتار تین میچز میں کامیابی حاصل کی اور اتنے ہی میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر رہی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے کر ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ممبئی: بھارت ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا ہے، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے دی۔
ڈی وائے پٹیل سٹیڈیم ممبئی میں کھیلے گئے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا، بھارت کی جانب سے 299 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز ٹیم 246 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی،
پروٹیز کپتان لورا وولورڈاٹ نے شاندار 101 رنز بنا کر بھرپور مزاحمت کی تاہم ان کی دلکش اننگز بھی جنوبی افریقی ٹیم کو ٹرافی جتوانے میں ناکام رہی، دیگر بیٹرز میں اینری ڈرکسن 35 اور سن لوئس 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
بھارت کی جانب سے دپیتی شرما نے صرف 39 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ہدف کو پروٹیز بیٹرز سے دور لے گئیں، شفالی ورما نے 2 شکار کیے۔اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے، شفالی ورما 78 گیندوں پر 87 رنز بنا کر سرفہرست رہیں، دپیتی شرما 58 اور سمرتی مندھانا 45 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے آیا بونگا خاکا نے 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دیگر 3 باؤلرز کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔