دہلی اسمبلی انتخابات کی ووٹنگ ختم، اب نتائج کیلئے 8 فروری کا انتظار
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور انکی بیٹی اور پارٹی کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نرمان بھون پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لئے آج ووٹنگ کا عمل انجام پا گیا۔ آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی تھی جو شام 6 بجے کے بعد تک جاری رہی۔ ووٹنگ کا وقت شام 6 بجے ختم ہوگیا تھا، لیکن قطار بند لوگوں کو وقت ختم ہونے کے بعد بھی حق رائے دہی کا موقع فراہم کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ ابھی ووٹنگ کا حتمی فیصد جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن 5 بجے تک کا جو ڈاٹا فراہم کیا گیا ہے، اس کے مطابق 57.
الیکشن کمیشن کے مطابق دہلی کی تمام 70 اسمبلی سیٹوں پر مجموعی طور پر 33.31 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 7 بجے سے جاری ہے اور اب تک متعدد اہم شخصیات اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔ ووٹ ڈالنے والے لیڈران میں دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال بھی شامل ہیں۔ اروند کیجریوال اپنی اہلیہ سنیتا کیجریوال، والد گوبند رام کیجریوال اور گیتا دیوی کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کے لئے پہنچے تھے۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور ان کی بیٹی اور پارٹی کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نرمان بھون پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ پولنگ مرکز پر نئی دہلی سیٹ سے پارٹی کے امیدوار سندیپ دکشت ان کے ساتھ موجود تھے۔
اس موقع پر پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ سب سے بڑا اور اہم حق ہے، اپنے اس حق کا استعمال کریں، اپنے مسائل کو حل کرنا ہے تو گھروں سے باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔ دہلی میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صبح 11 بجے تک 19.95 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر لیا تھا۔ کانگریس کے خزانچی اجے ماکن نے اپنا ووٹ ڈال دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دس برسوں میں دہلی کو ایل جی بمقابلہ سی ایم سے یاد کیا جاتا ہے۔ جو کام ہونے ہوتے ہیں وہ ان کی لڑائی کی نذر ہو جاتے ہیں۔ ایک وقت ایسا تھا جب دہلی میں کانگریس کی حکومت تھی جبکہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت تھی، اس کے باوجود دہلی کی ترقی ہوتی تھی اور تو تو میں میں نہیں ہوتی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی کے لوگ اب پھر کانگریس کو یاد کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اپنے حق رائے دہی کا استعمال الیکشن کمیشن کے دہلی اسمبلی استعمال کر پارٹی کی کے مطابق ووٹنگ کا بجے تک کے لئے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔