سٹی 42 : چین کے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ معاشی تعاون کے منصوبوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 بیجنگ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے چین کے عظیم عوامی ایوان میں ملاقات ہوئی اور اس ملاقات سے قبل صدر مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، جہاں صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال  کیا اور چینی بچوں کے ایک گروپ نے بھی صدر مملکت  کا شان دار استقبال کیا۔ 

سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک

 ملاقات میں دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر تبادلہ خیال کیا، اس کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی گفتگو ہوئی، دونوں صدور نے دوطرفہ شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر بات کی ۔ صدر مملکت نے چین کے ساتھ سدا بہار تزویراتی تعاون کی شراکت داری کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا اور دونوں ممالک کے مابین منفرد، آزمودہ اور خصوصی تعلقات کو اجاگر کیا، انہوں نے کہا کہ چین کی مثالی ترقی اور خوش حالی چینی قیادت کے وژن اور چین کے عوام کی فعالیت کا مظہر ہے ۔ صدر مملکت نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت عالمی ترقی میں چین کے گہرے تعاون پر صدر شی جن پنگ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

لاہور میں بارش؟ خدا آپ کو صبر عطا کرے!

 ملاقات کے دوران پاک-چین اقتصادی راہداری 2.

0 کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال  کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت باہمی طور پر سودمند تعاون کے تصور کی روشن مثال ہے، پاک-چین اقتصاری راہدری سے علاقائی روابط، مشترکہ فوائد اور خوش حالی کو فروغ حاصل ہوگا۔

ملاقات میں مشترکہ مستقبل کی پاک-چین کمیونٹی مضبوط بنانے کے لیے عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے صدر شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت  اور کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت صدر شی جن پنگ کو ایک وژنری رہنما اور پاکستان کے خاص دوست کے طور پر انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ 

کل مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان

 ملاقات کے بعد مفاہمت کی یادداشتوں  پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سائنس اور ٹیکنالوجی، میڈیا، توانائی اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ بعد ازاں صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا  بھی اہتمام کیا۔

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: صدر آصف علی زرداری صدر مملکت پاک چین چین کے

پڑھیں:

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

فوٹو سوشل میڈیا

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے قصور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ 

پاکستان میں امریکی سفارت خانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق نیٹلی بیکر نے قصور میں ریلیف کیمپوں میں متاثرہ خاندانوں اور ریسکیو ورکرز سے ملاقات کی۔ 

امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی ناظم الامور نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

نیٹلی بیکر کی لاہور میں ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید سے بھی ملاقات ہوئی، امریکی ناظم الامور نے ہنگامی صورتحال پر امریکی امداد کو اجاگر کیا۔ 

 نیٹلی بیکر نے کہا کہ قصور کی ضلعی انتظامیہ کی مربوط حکمت عملی سے انسانی زندگیوں کو محفوظ کیا گیا۔ 

امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی ناظم الامور نے امدادی کارکنوں کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کیا، امریکی ناظم الامو نے قصور میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کا ماڈل شاندار قرار دیا۔ 

امریکی ناظم الامور نے لاہور میں اپٹما کے اراکین سے بھی ملاقات کی۔ امریکی وفد نے نوجوان پروفیشنلز سے مختلف شعبوں میں تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری کا چین میں سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ، مسلمانوں کیلئے خدمات کی تعریف
  • صدرزرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر کا استقبال
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے استقبال کیا
  • قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل 
  • قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل
  • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ سعودی عرب کے لئے روانہ
  • سعودی ولیعہد سے علی لاریجانی کی ملاقات
  • پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، صدر مملکت آصف زرداری کی شنگھائی میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں
  • امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ