لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کی ایک اور درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قراردینے کی ایک اور درخواست پر سماعت کی۔ درخواست فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے راجا ریاض کے توسط سے دائر کی۔ عدالت نے درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلی۔ وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ شہباز اکمل ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی نے پیکا ترمیم سے متعلق بل منظور کیے۔ پیکا بل منظور کرنے کے لیے اسمبلی نے اپنے رولز معطل کرکے اسے 6 فاسٹ ٹریک کیا۔ پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت فیک انفارمیشن پر3 برس قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔
درخواست گزار کے مطابق ماضی میں پیکا کو خاموش ہتھیار کے طور استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ پیکا ترمیمی ایکٹ میں نئی سزاؤں کے اضافے سے ملک رہ جانے تھوڑی سی آزادی بھی ختم ہوجائے گی۔ پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا۔ پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دی گئی آزادی اظہار شدید متاثر ہوگی۔ پیکا ترمیمی ایکٹ غیر آئینی اور آئین میں دی گئی آزادی اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے۔
درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت پیکا ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کو درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کرے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پیکا ترمیمی ایکٹ

پڑھیں:

حج درخواستیں جمع کرنے کیلئے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے کو کھلی رہیں گی

کراچی:

حج 2026 کے لیے رجسٹرڈ درخواست گزاروں کی حج درخواستیں جمع کرنے کے لیے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے کو بھی کھلی رہیں گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حج 2026 کے رجسٹرڈ درخواست گزاروں کو درخواست فارم جمع کرانے میں سہولت دینے کی خاطر وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر 14 مجاز بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی مجاز برانچیں ہفتہ 9 اگست 2025 کو  صبح 9 بجے سے ڈھائی بجے دوپہر تک کھلی رکھیں۔

قبل ازیں حج پالیسی کے حوالے سے وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے 14 بینکوں نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک، یو نائیٹڈ بینک ، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک، بینک الفلاح، زرعی ترقیاتی بینک، فیصل بینک، عسکری بینک، بینک الحبیب، حبیب میٹروپولیٹن بینک، سونیری بینک، میزان بینک اور بینک اسلامی کو اجازت دی تھی۔

اسٹیٹ بینک نے مذکورہ بینکوں کو اجازت دی تھی کہ وہ حج 2026 کے لیے ملک بھر میں رجسٹرڈ درخواست گزاروں سے حج درخواست فارم 4 اگست 2025 تا 9 اگست 2025 تک وصول کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مفت سولر سسٹم اسکیم: سندھ حکومت نے درخواست کا طریقہ اور اہلیت کا معیار جاری کر دیا
  • مفت سولر سسٹم حاصل کرنے کے لئے درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا
  • حج درخواستیں جمع کرنے کیلئے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے کو کھلی رہیں گی
  • باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن، شہریوں کو اہم نوٹس جاری
  • پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 منظور، نیا بلدیاتی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی کردی گئی
  • 16سال بعد خاتون سرکاری ملازم کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ کالعدم
  • زرتاج گل کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
  • 16سال بعد خاتون سرکاری ملازم کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار‘اپیل منظور
  • قومی اسمبلی: غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی، غیرت کے نام پر قتل کیخلاف قراردادیں منظور