کراچی: گزشتہ رات پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں گزشتہ رات درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنےکا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقے جناح ٹرمینل اور اطراف کے علاقوں میں درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کیا گیا۔
جناح ٹرمینل پر درجۂ حرارت 8.
گلستانِ جوہر میں 10، شارعِ فیصل اور ماڑی پور پر 11.5 جبکہ بن قاسم میں پارہ 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
ویب ڈیسک : پاکستان سمیت دنیا بھر میں اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج 16 ستمبر کو منایا جا رہاہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 19 دسمبر 1994 کو اعلان کیا کہ ہر سال 16 ستمبر کو اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن منایا جائے گا۔
1974میں امریکی کیمیا دانوں نے اوزون کی تہہ کے تحفظ سے متعلق آگاہی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو 75 برسوں میں اوزون کی تہہ کا وجود ختم ہو سکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
اوزون کی تہہ کے خاتمے کی صورت میں نہ صرف دنیا بھر کا درجہ حرارت انتہائی حد تک بڑھ جائے گا بلکہ قطب جنوبی میں برف پگھلنے سے چند سالوں میں دنیا کے ساحلی شہر غرق آب ہوجائیں گے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ا وزون کے خاتمے سے نہ صرف زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور گلیئشرپگھل رہے ہیں بلکہ انسانی زندگی پر بھی اس کے مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔