جرمنی کے دورہ پر گئے موبائل فون ڈیلرز غائب،اہم انکشاف سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ایک نجی پاکستانی موبائل فون کمپنی کی جانب سے جرمنی کے دورے پر گئے پشاور کے دو موبائل فون ڈیلر غائب ہو گئے ہیں۔ٹیلی کام ذرائع کے مطابق، سکریپ نامی کمپنی کے 84 ڈیلرز کے وفد نے 20 جنوری کو جرمنی کا سفر کیا تھا۔دورے کے پہلے ہی دن پشاور سے تعلق رکھنے والے دو ڈیلرز اچانک غائب ہو گئے اور ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔کراچی کی ایک مقامی ٹورزم کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ دونوں ڈیلرز کے لاپتہ ہونے کی اطلاع جرمن پولیس کو دی گئی ہے۔ پولیس نے کئی روز تک تلاش کی لیکن دونوں ڈیلرز نہ مل سکے۔
اس واقعے کی اطلاع کراچی میں جرمن قونصلیٹ جنرل کو بھی دی گئی ہے۔ نجی کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ تمام ڈیلرز نے بینک گارنٹی اور دیگر ضروری کاغذات مکمل کرنے کے بعد جرمن سفارت خانے سے ویزے حاصل کیے تھے۔دونوں ڈیلرز کے بغیر اطلاع کے غائب ہونے پر تشویش پائی جاتی ہے اور ان کے لاپتہ ہونے کے حالات کے بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔اسی حوالے سے مزید الزامات سامنے آئے ہیں کہ کمپنی کے ایک سینئر عہدیدار، ذیشان قریشی نامی شخص نے دونوں ڈیلرز سے 50 لاکھ روپے لے کر ان کے غائب ہونے میں مدد کی ہے۔اس واقعے سے پاکستان میں کام کرنے والی تمام موبائل فون کمپنیوں کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ ذمہ دار ذرائع نے مزید الزام لگایا ہے کہ سکریپ موبائل فون کمپنی نے کشتی حادثات کے بعد انسانی اسمگلنگ کا ایک نیا طریقہ ایجاد کیا ہے، جس کے ذریعے وہ پاکستان سے لوگوں کے فرار میں مدد کر رہی ہے۔جبکہ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ لاپتہ ڈیلرز کا پتہ لگایا جا سکے اور ان کے غائب ہونے کے پیچھے کی حقیقت معلوم کی جا سکے۔
مفت سولر سسٹم سکیم: خیبرپختونخوا میں 16 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرالی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دونوں ڈیلرز موبائل فون کمپنی کے
پڑھیں:
گاڑیوں کی ڈیلیوری میں تاخیر کیوں، لکی موٹرز نے وجہ بتادی
لکی موٹر کارپوریشن سے خریدی جانے والی گاڑیاں گاہکوں کو تاخیر سے ڈیلیور کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا موٹرز پاکستان میں کونسی 4 نئی گاڑیاں لانچ کرنیوالا ہے؟
کمپنی نے صارفین کو سندھ بھر کی اہم شاہراہوں پر جاری احتجاج اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سے گاڑیوں کی ترسیل میں متوقع تاخیر سے آگاہ کیا ہے۔
لکی موٹرز کا کہنا ہے کہ اس نے مارچ کے لیے تمام گاڑیوں کی ڈیلیوری کامیابی سے مکمل کر لی ہے اور پیداواری کارروائیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں۔ تاہم سڑکوں کی موجودہ صورت حال کے باعث گاڑیوں کو ملک کے مختلف مقامات تک پہنچانے اور نقل و حمل میں ناگزیر رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔
کمپنی کے مطابق راستے صاف ہوتے ہی معمول کی ترسیل شروع کردی جائے گی۔ کار ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ عملے اور گاڑیوں کی حفاظت اور ہموار ترسیل اس کی اولین ترجیحات ہیں۔
مزید پڑھیے: لکی موٹرز نے کیا اسپورٹیج ایل متعارف کرادی، قیمت کیا ہے؟
لکی موٹرز کا کہنا ہے کہ تاخیر کمپنی کے کنٹرول سے باہر ہے تاہم اثرات کو کم کرنے اور صارفین کے لیے باقاعدہ اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
کمپنی نے گاہکوں کو کسی بھی سوال یا خدشات کی صورت میں کسٹمر کیئر ٹیم یا ان کے متعلقہ ڈیلرشپ سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کمپنی نے عارضی خلل کے دوران اپنے صارفین کے صبر اور مسلسل اعتماد کو سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کیا پاکستان گاڑیوں کی ڈیلیوری لکی موٹرز