پنجاب میں دن گرم راتیں ٹھنڈی؛ خشک موسم کب تک رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں دن گرم اور راتیں ٹھنڈی ہونے لگیں جب کہ خشک موسم مزید کتنے دن جاری رہے گا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ بدستور جاری ہے جب کہ صبح کے وقت دھند کا دورانیہ بھی کم ہونے لگا ہے اور راتیں دھند سے کلیئر ہو رہی ہیں۔
ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ دو تین روز تک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ خشک موسم کے باعث دن قدرے گرم جب کہ راتیں ٹھنڈی ہونے لگی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب: ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ
— فائل فوٹوپنجاب میں ڈی این اے کے لیے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کرے گی۔
محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبے کی جیلوں میں موجود قیدیوں کا ڈی این اے بھی ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ڈیٹا بیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ثابت ہوگا۔
محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری داخلہ نور الامین مینگل نے ماہرین کا ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد کو ورکنگ گروپ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق ورکنگ گروپ ایک ہفتے میں اپنی تجاویز سیکریٹری داخلہ کے سامنے پیش کرے گا۔