Express News:
2025-09-17@23:32:51 GMT

یونان کشتی حادثے میں ملوث سمیت 2 انسانی اسمگلر گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عنصر محمود اور محمد اویس شامل ہیں۔ ملزم عنصر محمود کو ناروال جبکہ ملزم محمد اویس کو گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم عنصر محمود یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے۔

گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا حصہ ہے۔اس سے قبل بھی گینگ کے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ احسن علی کو یورپ بھجوانے کے لئے 45 لاکھ روپے بٹورے۔ ملزم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے متاثرہ شخص کو لیبیا میں سیف ہاوسسز میں رکھا۔ بعد ازاں متاثرہ کو زبردستی کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی۔

ایف آئی اے کے مطابق کشتی حادثے میں متاثرہ احسن علی کی موت واقع ہوئی جس کا تعلق جلال پور جٹاں سے تھا۔ ملزم محمد اویس نے شکایت کنندہ کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔ ملزم نے مجموعی طور پر 51 لاکھ 37 ہزار روپے بٹورے۔ ملزم شکایت کنندہ کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کشتی حادثے میں میں ملوث

پڑھیں:

لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار

فاران یامین:ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (ASF) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان کے مطابق جدہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر کو مشکوک جان کر روکا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے 108 منشیات کے کیپسول برآمد ہوئے جو ماہرانہ طریقے سے اسٹیل راڈ میں چھپائے گئے تھے۔

چیکنگ کے دوران ان کیپسول سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

متعلقہ مضامین

  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
  • اے پی پی میگا کرپشن کیس، 13 ملزمان کی ضمانت خارج، 7 ملزمان احاطہ عدالت سے گرفتار
  • جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 افراد کو جاپان بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار
  • انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات بے نقاب، ملزم گرفتار
  • تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
  • آن لائن منشیات فروش گروہ کے 2خواتین سمیت 8ملزمان گرفتار
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، رمشا کالونی تہرا قتل کیس ٹریس، 2 ملزمان گرفتار